اسلام آباد ہائیکورٹ: مشرف رسول تنازعہ کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کا شہری وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کا تنازعہ ،وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں لاہور اور بہاولپور سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔
عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ کیا لاہور پولیس کا بیان قلمبند کیا گیا ہے اور جنہوں نے خاتون کے گھر چھاپہ مارا، کیا ان کا بیان بھی لیا گیا؟
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ان کے پاس سرچ وارنٹ موجود تھے جب خاتون اور بچیوں کو اٹھایا گیا۔
سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے مشرف رسول کی طاقتور حیثیت کا ذکر کیا اور ایک تصویر عدالت میں پیش کی جس میں مشرف رسول جوڈیشل ریفارمز کی میٹنگ میں موجود ہیں۔
وکیل شہریار طارق نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس عدالت کا اکتوبر کا ایک آرڈر معطل کر رکھا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت کو کام سے روک نہیں سکتے اور اگر بغیر سرچ وارنٹ کے کسی کو اٹھایا جائے تو وہ اغوا سمجھا جائے گا۔پولیس کی عدم کارروائی پر جسٹس محسن اختر کیانی نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تین سال کی بچی کو چھ دن ماں سے دور رکھا گیا، جو انتہائی شرمناک عمل ہے۔
عدالت نے سماعت کو نو دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی آئی جی کو طلب کیا ہے تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس سماعت کے لئے مقرر جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس سماعت کے لئے مقرر بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل حکام امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد مشرف رسول ڈی ا ئی جی

پڑھیں:

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج

—فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔

وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، سماعت کے دوران جج کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس دوران سماعت بے ہوش، اسپتال منتقل
  • دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2 رکنی بنچ کو منتقل
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے ایک ہی مقدمے کی سماعت کی درخواست بحال
  • ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج