شہر اقتدار میں رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقے بے چین
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
شہر اقتدار میں رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقے بے چین
وفاقی پولیس نے شہر اقتدار میں ایک خفیہ ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے ایف الیون کے معروف پلازہ میں منچلوں کی محفل کو توڑ دیا۔
تھانہ شالیمار کی ٹیم نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے تین فلیٹس کو گھیر لیا، جہاں تیز موسیقی اور ہنگامہ خیزی کا ماحول تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، 34 مرد اور 15 خواتین کو حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں تھانہ منتقل کیا گیا۔
کارروائی کے دوران افراد کے موبائل فون، مشکوک اشیاء اور دیگر مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
چھاپے کی خبر جیسے ہی شہر میں پھیلی، بااثر حلقے بے چین ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، متعدد معزز شخصیات اور نامور افراد گرفتاروں کو چھڑوانے کے لیے سفارشات اور فون کالز میں مصروف ہو گئے۔
پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ پارٹی کے منتظمین اور دیگر شامل افراد کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ میں گاڑی سے 13.6 کروڑ کی دو کلو کرسٹل آئس برآمد، دو ملزمان گرفتار
کوئٹہ:کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرلی۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل،آئس (Methamphetamine) ضبط کرلی۔
یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔
کسٹم کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید کارروائی کے لیے کسٹمز ویئر ہاوٴس منتقل کر دیا گیا ہے۔