ہانگ کانگ میں کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی‘ 13 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں کثیر منزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی آگ قرار دیا جسے کئی گھنٹوں تک بجھانے کی کوششیں جاری رہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، ،جب کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق متعددافراد عمارت میں پھنس گئے تھے، جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔رہائشی کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31 منزلہ ہے اور وہاں مجموعی طور پر 2 ہزار اپارٹمنٹس اور تقریباً 5 ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ 19 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سیلابی صورتحال کے باعث 9 صوبے زیر آب آگئے، جب کہ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق تھائی لینڈ میں مختلف علاقوں میں 400 ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ ہوئی جس سے 300 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر سے جاری طوفانی بارش نے سیاحتی شہر ہاٹ یائی سمیت جنوبی علاقے کو ڈبو دیا ہے۔شہر میں مسلسل بارش سے 8 فٹ تک جمع ہوگیا۔مسلسل بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے باعث 9 صوبے زیرِ آب آگئے اور ایک لاکھ 27 ہزار گھرانے متاثر ہو گئے۔تھائی وزارتِ صحت کے مطابق کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تھائی حکومت نے منگل کے روز جنوبی حصے میں بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اس ہفتے مزید بارش اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔ تھائی لینڈ میں عام طور پر جون سے ستمبر تک شدید بارشیں ہوتی ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسمی حالات غیر متوقع ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملائیشیا اور ویتنام میں بھی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔