تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ 19 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سیلابی صورتحال کے باعث 9 صوبے زیر آب آگئے، جب کہ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق تھائی لینڈ میں مختلف علاقوں میں 400 ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ ہوئی جس سے 300 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر سے جاری طوفانی بارش نے سیاحتی شہر ہاٹ یائی سمیت جنوبی علاقے کو ڈبو دیا ہے۔شہر میں مسلسل بارش سے 8 فٹ تک جمع ہوگیا۔مسلسل بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے باعث 9 صوبے زیرِ آب آگئے اور ایک لاکھ 27 ہزار گھرانے متاثر ہو گئے۔تھائی وزارتِ صحت کے مطابق کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تھائی حکومت نے منگل کے روز جنوبی حصے میں بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اس ہفتے مزید بارش اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔ تھائی لینڈ میں عام طور پر جون سے ستمبر تک شدید بارشیں ہوتی ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسمی حالات غیر متوقع ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملائیشیا اور ویتنام میں بھی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ میں
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔