Jasarat News:
2025-11-26@23:29:29 GMT

ڈھاکا کی کچی بستی میں آتشزدگی‘ سیکڑوں گھر جل کر راکھ

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا کے وسط میں واقع ملک کی سب سے بڑی کچی بستی میں خوفناک آتشزدگی سے سیکڑوں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ بجھانے کی کارروائیوں میں 19 فائر انجن اور درجنوں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھاکا کی کچی بستی میں 80 ہزار سے زائد افراد رہائش پزیر ہیں۔آگ لگنے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

 

گلزار انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلجیم میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم میں حکومتی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونینز نے حکومت کی مجوزہ کفایت شعاری پالیسیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ ہڑتالیں بلائی ہیں۔ اعلان کے مطابق ہڑتالوں کا آغاز 3مرحلوں میں ہوگا ۔ اس دوران ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی ہڑتال میں شامل ہے۔ منگل کے روز قومی ریلوے کمپنی ایس این سی نے بتایا کہ 2میں سے صرف ایک ٹرین چلائی گئی،جب کہ کچھ روٹس پر یہ تعداد ایک رہ گئی۔ اس دوران برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی متعدد یورواسٹار ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • لندن : آتش بازی کے سامان کے گودام میں آگ لگ گئی
  • روسی کمپنی نے نئے خود کش ڈرون کی پیداوار شروع کر دی
  • ارجنٹائن میں بس الٹنے سے 2 افراد ہلاک ‘40 زخمی
  • آسٹریلیا : جنگلات میں آگ لگنے کا انتباہ‘ 20 اسکول بند
  • برطانوی پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن‘غیرقانونی اثاثے ضبط
  • بلجیم میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری
  • برازیل : سپریم کورٹ کا سابق صدر کے خلاف فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان
  • آسٹریلیا: خاتون رکن پارلیمان کا حجاب کے خلاف برقع پہن کر احتجاج
  • برطانیہ: آئندہ برس ریل کے کرائے منجمد کرنے کا اعلان