لندن : آتش بازی کے سامان کے گودام میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی لندن میں آتش بازی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،جس کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ساؤتھ ہال میں 2 منزلہ گودام اور دکانیں شدید آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ اس دوران 150 فائر فائٹرز اور 25 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ حکام کے مطابق گودام میں آتش گیر مواد ہونے سے صورتحال مزید خطرناک ہوئی۔قریبی اسکول اور فلیٹس کو خالی کرالیا گیا، بریج روڈ کے اطراف سڑکیں بند کر دی گئیں، شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلجیم میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم میں حکومتی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونینز نے حکومت کی مجوزہ کفایت شعاری پالیسیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ ہڑتالیں بلائی ہیں۔ اعلان کے مطابق ہڑتالوں کا آغاز 3مرحلوں میں ہوگا ۔ اس دوران ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی ہڑتال میں شامل ہے۔ منگل کے روز قومی ریلوے کمپنی ایس این سی نے بتایا کہ 2میں سے صرف ایک ٹرین چلائی گئی،جب کہ کچھ روٹس پر یہ تعداد ایک رہ گئی۔ اس دوران برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی متعدد یورواسٹار ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔