data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے عوام سفر کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، شہر میں سرکاری سطح پر سفر کیلیے ٹرانسپورٹ موجود نہیں اکا دکا جو گاڑیاں چلائی جارہی ہیں وہ بھی شہری علاقوں کے بجائے دیہی علاقوں کی طرف چلائی گئی ہیں، لطیف آباد، حیدرآباد سٹی، قاسم آباد، سائٹ ایریا اور کوہسار سٹی کے لاکھوں افراد سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ، سوزوکی اور ٹیکسیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں جو غریب عوام کیلیے انتہائی مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان میں نئی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کا آغاز، محروم علاقوں کو فضائی سہولتوں سے جوڑنے کا عزم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کی فضائی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی ملکی ایئرلائن ساؤتھ ایئر (South Air) نے اپنے باقاعدہ آپریشنز کا آغاز کردیا،  کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسے پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے میں  تاریخی سنگِ میل  قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نئی ایئرلائن ملک کے ان علاقوں کے لیے امید کی کرن ہے جو برسوں سے کمزور فضائی رابطوں کے باعث بنیادی سفر کی سہولتوں سے محروم رہے،جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز اضلاع میں اب فضائی رسائی بہتر ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو سفر کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

ساؤتھ ایئر نے اپنی پہلی پرواز کراچی سے ملتان کے لیے روانہ کی جبکہ افتتاحی تقریب میں انتظامیہ نے اعلان کیا کہ آنے والے مہینوں میں نیٹ ورک کو ملک کے مزید شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مقصد فضائی سفر کو عام شہریوں کی پہنچ میں لانا اور ایسے راستوں پر پروازیں چلانا ہے جہاں اب تک مناسب سفری سہولتیں دستیاب نہیں تھیں۔

انتظامیہ کے مطابق نئے روٹس کے آغاز سے نہ صرف مقامی سطح پر سفر آسان ہوگا بلکہ چھوٹے شہروں کی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • عدالت عظمیٰ نے قوم کو متعدد بار مایوس کیا، نثار کھوڑو
  • کوئٹہ ،اے این ایف کی کارروائی،منشیات برآمد
  • جیکب آباد ،بے امنی عروج پر ،شہری موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی سے محروم
  • میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب محکمہ انجینئرنگ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • حیدرآباد ،سندھ پولیس کے کانسٹیبل کے امیدوار آفرآرڈرز نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • پاکستان میں نئی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کا آغاز، محروم علاقوں کو فضائی سہولتوں سے جوڑنے کا عزم
  • جاپان: پائپ پھٹنے کے بعد اوکیناوا جزیرے کے بیشتر حصے میں پانی بند
  • ون ونڈو سے قبل ایس بی سی اے میں بدعنوانی ختم کی جائے، ایم کیو ایم
  • حیدرآباد کو کراچی جیسی جدید سہولیات فراہم کرینگے، وزیر بلدیات سندھ