کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کورنگی ڈھائی نمبر الفلاح مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ اسد زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہجرت کالونی گلی نمبر 6 میں تیز دھار آلے کے وار سے 42 سالہ بشیر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش
ادھر گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نور بہادر زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس دوران سماعت بے ہوش، اسپتال منتقل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دورانِ سماعت طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق، ڈویژن بنچ کی کارروائی جاری تھی جس کی سربراہی جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس ارباب محمد طاہر کر رہے تھے کہ اچانک جسٹس انعام امین منہاس بے ہوش ہوکر کرسی پر گر پڑے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی اسپتال پہنچ گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی فوری طبی معاونت کے بعد جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دورانِ سماعت طبیعت ناساز ہونے کے باعث جسٹس منہاس کو فوری طور پر کارروائی روک کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بے ہوش جسٹس راجہ انعام امین منہاس چیف جسٹس سرفراز ڈوگر خراب طبیعت کلثوم انٹرنیشنل اسپتال