دوسروں کو چورکہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان اکیلا مجرم نہیں، لانیوالے بھی شریک ہیں؛ نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے۔
لاہور میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
مسلم لیگ ن کے صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور کا دیوالیہ نکالا گیا، میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملکی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے، آج میرٹ کا بول بالا ہے، ہر محکمہ تندہی سے کام کر رہا ہے۔ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب سب چیزیں بحال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان کو ہم نے اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بھی بچایا ہے۔عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والےبھی برابرکےشریک ہیں، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، فتنہ فساد، جلاؤ گھیراؤکےماحول میں کون سی قوم ترقی کرتی ہے؟
مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہاکہ پنجاب میں غریبوں کے لیے ایک لاکھ 20ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، پنجاب میں غریب افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اسپتال بن رہے ہیں، ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے۔
لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش
یاد رہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی۔ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن
پڑھیں:
فیض حمید بھی نہیں اور وہ ججز بھی نہیں جو پی ٹی آئی کو کامیاب کرواتے تھے: مریم نوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں بیانیے پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو سابقہ دور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نتائج یقینی بنایا کرتے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا اور یہ جیت بیانیوں کے بل بوتے پر نہیں بلکہ حقیقی کارکردگی کی بنیاد پر حاصل ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک کو 2017 کے ضمنی الیکشن میں لانچ کیا گیا، گلگت بلتستان میں کامیاب جلسے کیے گئے لیکن مسلم لیگ ن سے سیٹیں چھینی گئیں، سب کو پتا ہے کہ دھاندلی کب اور کس کے لیے ہوئی، مگر مسلم لیگ ن اپنے موقف پر قائم رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اب بیانیوں سے تنگ آ چکے ہیں، ملک کی ترقی کارکردگی کے بغیر ممکن نہیں اور بہترین بیانیہ وہی ہے جو عملی نتائج کے ساتھ ہو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہری پور میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بیانیے والوں کو کام کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور وہ صرف نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن اسے شکست ہوئی، اور ضمنی انتخابات میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی پوری طاقت سابقہ دور میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھی، اور بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب ہار کا یقین ہو، جبکہ انہوں نے اور نواز شریف نے جیل کاٹی مگر انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا، لیکن آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کے لیے الیکشن جیتواتے تھے۔