کمشنر حیدرآباد کا لیاقت یونیورسٹی لمس جامشورو کا دورہ، امتحانی مراکز کامعائنہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) جامشورو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے تعمیر شدہ اسپتال بلاک اور سینٹرل امتحانی مرکز کا معائنہ کیا، جو اب تمام شعبوں کے طلبہ کے لیے آن لائن امتحانات لے رہا ہے۔دورے کے دوران، وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن نے کمشنر کا شاندار استقبال کیا اور یونیورسٹی کی علمی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور صحت کے شعبے میں کمیونٹی کے لیے کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔کمشنر نے نئے اسپتال بلاک میں مریضوں سے ملاقات کی اور علاج کی سہولیات، خدمات کے معیار، اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمشنر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ (لمس) ایک اہم ادارہ ہے جو علاقے میں معیاری طبی تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا اسپتال بلاک اور جدید آن لائن امتحانی نظام شفافیت، میرٹ اور بہتر عوامی خدمت کے عزم کا ثبوت ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور صحت و طبی تعلیم کے مضبوط نظام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیاقت بلوچ نے کارکنوں کی کراچی واپسی پر انہیں الوداع کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-9
لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر اجتماع عام میں شرکت کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو اجتماع عام اسپیشل ٹرینوں میں کراچی واپس جانے پر الوادع کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری ریلوے پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور محمود الاحد پروفیسر عثمان افضل ودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کراچی جانے والے کارکنان ان کی فیملی کے دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئے جذبے کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ لہٰذا اس اجتماع عام کے ذریعے وہ عوام کے ہر طبقے تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کے عمل کو اور تیز کردیں۔ آخر میں لیاقت بلوچ نے تمام کارکنوں کی خیر و عافیت سے اپنے علاقوں میں پہنچنے کے لیے دعائے خیر کی۔
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اجتماع عام سے واپسی پر کارکنان کو الوداع کررہے ہیں