وفاق اورصوبے نے حیدرآباد کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے، سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، 25 لاکھ سے زائد آبادی کا سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور کراچی کے بعد سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے شہرکے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جو کہ حکومت کی ذمہ داری ہے ،منتخب نمائندے بھی کوئی کردار ادا نہیں کر سکے۔شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ بجلی ، پانی اور گیس غائب ہے عوام کہاں جائیںاور کس سے فریاد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ ذاتی توجہ دیکر کوئی عملی اقدامات کریں گے۔ حیدرآباد شہر میں ڈینگی، ملیریا ، بخار وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے ہر گھر میں ایک یا دو افراد اس وبا سے متاثر ہیں، ہسپتال بھرے پڑے ہیں شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ ایک طرف بیماری اور مزید ستم یہ کہ نہ گیس ، نہ بجلی اور نہ پینے کا پانی ہے حیدرآباد کو بھی ٹینکر مافیا اور منرل واٹر کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دن بدن قرضوں میں جکڑتا جارہا ہے جبکہ عوام کو کوئی ریلیف نہیںہے۔ آئی یام ایف کی ہوشربا کرپشن کی رپورٹ پر حکومت کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ موسم سرما میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ حیسکوچیف کی نااہلی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس رات 10 بجے سے صبح 6 تک بندش کے علاوہ گیس پریشر میں کمی اور بلا جواز دن میں بندش شہریوں کے ساتھ ظلم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شدید دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">