حیدرآباد، پاکستان ڈیفنس پیس کے تحت مفت طبی کیمپ کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ جناح کالونی لطیف آباد نمبر 12 حیدرآباد میں لگایا گیا کیمپ میں 200 سے زائد ڈینگی۔ ملیریا۔ ہیپاٹائٹس۔کے فری چیک اپ ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو ادویات دی گئی کیمپ میں چیئرمین شکیل احمد غوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا PDPM اپنے ملک کی سلامتی دفاع استحکام ترقی کیلئے کوشاں ہے اور افواج پاکستان کے شانا بشانہ کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمات کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کے لئے مختلف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے DHO حیدرآباد ڈاکٹر پیر غلام حسین اور فوکل پرسن کیمپس ڈاکٹر مشتاق بھٹی کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر مشتاق بھٹی نے کیمپ کا دورہ کیا کیمپ میں آئے ہوئے مہمانانِ گرامی شکیل کھتری۔فاروق سنارا۔محمد غازی۔راؤ نثار۔راؤ رمضان۔امتیاز سولنگی نے تنظیم کی خدمات کو سراہا پاکستان ڈفینس پیس موومنٹ سندھ کے وائس چیئرمین محمد علی آزاد۔ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر جاوید جمال۔جنرل سیکریٹری سہیل سومرو۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسین قریشی۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہاشم صدیقی۔سٹی کے کوارڈینیٹر ایاز قریشی۔محمد شاہد۔اسلم مٹھا۔علی محمد۔طارق غوری۔خیر محمد سولنگی۔فیض محمد شاہ۔محمد عزیر آرائیں۔حسن قریشی۔وا دیگر نے کیمپ میں اپنی خدمات انجام دی کیمپ کے اختتام پر کیمپ کے انچارج سہیل سومرو۔ہاشم صدیقی محمد شاہد نے تمام مہمانوں اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیمپ میں
پڑھیں:
حیدرآباد ،صاف پانی کی عدم فراہمی پر دور دراز سے آئے ہوئے شہری پانی بھر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار