Jasarat News:
2026-07-24@04:21:53 GMT

مرکنٹائل ایکسچینج میں49.954 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںمنگل کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 49.954 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 60،588 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.352 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد کوٹس کے سودوں کی مالیت9.

242 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت7.632 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت5.294 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت2.123 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت1.889 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 562.434 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 525.497ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 662.921ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 122.881 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت293.612 ملین روپے، ایلومینیم کے سودوں کی مالیت17.925 ملین روپے، پلاڈیمکے سودوں کی مالیت 199.696بلین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 19.141 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں9 لاٹس کے سودے ہو۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت ملین روپے بلین روپے

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف