data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔

اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کر دیے گئے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے مقامی سطح پر مالی جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر دھماکا، آپریشن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور کے مرکزی اور حساس علاقے میں آج علی الصبح دھماکا ہوا، جس کے بعد علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ دھماکے کی آواز پورے صدر بازار اور ملحقہ علاقوں تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایلیٹ فورس اور آر آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

دھماکے کے مقام کے اطراف کینٹ روڈ سمیت تمام اہم راستے عوام اور ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیے گئے  ہیں۔ ریسکیو اداروں نے بھی ہنگامی طور پر کارروائی شروع کر دی، متعدد ایمبولینسیں جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں اور زخمیوں کے اسپتال منتقل کیے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت، ممکنہ ہلاکتوں یا زخمیوں کے حوالے سے باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ علاقے میں موجود لوگوں کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جاتی رہیں۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور پولیس نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مسلح افراد کی موجودگی کے باعث فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور صورتحال مکمل طور پر کلیئر کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

سی سی پی او کے مطابق وہ خود اس کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ فورسز کی پیش قدمی مربوط طریقے سے جاری رہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کی نوعیت جانچنے اور حملہ آوروں کے عزائم سمجھنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ
  • اسلام آباد، غیر قانونی مقیم 539 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
  • فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،قیاس آرئیاں نہیں ہونی چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • حیدرآبادپولیس کی مختلف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار
  • برطانیہ: آئندہ برس ریل کے کرائے منجمد کرنے کا اعلان
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر دھماکا، آپریشن جاری
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں افغان شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، گرفتار افراد کو چھڑا لیا گیا
  • جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع