2025-11-27@20:13:15 GMT
تلاش کی گنتی: 4950
«خطاب کرینگے»:
مولانا نور الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن صحیح بخاری کی آخری حدیث کا درس اور اہم خطاب کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن 21 دسمبر کو کراچی کے ککری گراؤنڈ لیاری میں عوامی اجتماع اور اجتماعی ختمِ بخاری کی تقریب سے خطاب کرینگے، اس کا اعلان جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کے امیر مولانا نورالحق اور جنرل سیکریٹری عبدالحق مخلص نے جامعہ اسلامیہ نورانی مسجد صرافہ بازار میں جے یو آئی ضلع جنوبی کے مشترکہ اجلاس میں کیا۔ مولانا نور الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن صحیح بخاری کی آخری حدیث کا درس اور اہم خطاب کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماع کے وسیع انتظامات کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں...
پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب کہتے ہیں کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشاء اللہ فائنل جیتیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کو فائنل جتاوں۔ راولپنڈی میں سری لنکا کےخلاف کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صائم ایوب نے پریس کانفرنس کی۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بڑے چھوٹے میچ کی بات نہیں،یہی ڈسکس ہوا ہمارا میچ اہم ہے۔ہمارا سکور اچھا تھا ،کریڈٹ سری لنکا باؤلر کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشاءاللہ فائنل جیتیں گے ۔وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم کو فائنل جتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے لحاظ سے بہتری...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی اے پی کے ضلعی صدر نے کہا کہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اور گیس پائپ سے ہوا آتی ہے۔ جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو دو سے تین گناہ زیادہ بل بھیج رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر احسان اللہ خاکسار نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس سے بوڑھے، بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 10 روز کے اندر گیس پریشر بحال نہ کیا تو گیس دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر...
اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا. نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ شفٹ 1:15 بجے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل...
پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز منامہ: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا...
دبئی: خلیج خطے کی سب سے بڑی ٹی20 کرکٹ لیگ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر کو ہوگاجو کہ یواے ای کا قومی دن بھی ہے۔ شائقین کے لیے سب سے دلچسپ لمحہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی شاندار پرفارمنس ہوگی جو لیگ کے افتتاحی دن کی تقریب کو چار چاند لگا دے گی۔ تقریب دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شام 6 بجے شروع ہوگی، جبکہ پہلا میچ 6بجکر 45منٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں گزشتہ سال کے چیمپئن دبئی کیپٹلز اور فائنل کے رنرز اپ ڈیزرٹ وائپرز مدمقابل ہوں گے۔اسٹیڈیم کے دروازے افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کے لیے شام 4 بجے کھلیں گے۔ شائقین اب مختلف کیٹیگریز کے ٹکٹ حاصل کر...
وزیرا عظم کی بحری بادشاہ ولی عہد سے ملاقاتیں ‘ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق : تجارت ڈبل کر ینگے : شہباز شریف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر بحرین پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے بحرین کے بادشاہ، ولی عہد، اپنے ہم منصب اور افواج کے سپریم نائب کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کو ڈبل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ناردن سی روٹ کو ترقی دینے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بیجنگ میں ہونے والے ساتویں روس چین انرجی بزنس فورم میں کہا ہے کہ منصوبے سے چین کو توانائی کی فراہمی کے لیے اضافی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی شراکت داروں کے ساتھ ناردرن سی روٹ کی مشترکہ ترقی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، یہ راستہ چین تک توانائی وسائل کی فراہمی کے لئے اضافی مواقع فراہم کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ روس کا ارادہ ہے کہ بیرونی چیلنجز کے تناظر میں چین کو توانائی کی سپلائی کے خطرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو کچل دے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان کا تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا انتہائی خطرناک اور فوجی محاذ آرائی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ترجمان نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس پختہ ارادہ، مضبوط عزم اور اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانبچین سے جنگ کے خوف کے باعث تائیوان نے دفاعی بجٹ میں اربوں ڈالر کا اضافہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق تائیوان نے چین کے بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ کے پیش نظر اپنے دفاعی اخراجات میں 40 ارب ڈالر کا اضافے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025 بروز منگل 2 دسمبر 2025 ء سے شروع ہورہے ہیں۔یاد رہے رواں سال انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کیلئے امتحانی فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائے گئے ہیں۔ آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے والے ایسے امیدوارجنہوں نے ابھی تک اپنی امتحانی فیس جمع نہیں کروائی انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن سسٹم سے جنریٹ نہیں ہوسکیں گے۔ امتحانی فارم جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر بورڈ کے آفیشل پورٹل https://portal.biek.edu.pk پر جاکر اپنی فیس کا اسٹیٹس چیک کریں۔ ایسے امیدوار جن کا...
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔اسلام آباد میں اپنی زیرِ صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے یہ بات کہی۔اجلاس میں آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے پنڈی ڈویژن اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہوفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔اس...
امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش اور درخواست پر ایک بار پھر مقبول ہالی ووڈ فرنچائز نے کام شروع کردیا، جیکی چن بھی کافی عرصے کے بعد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ خبر رساں ادارے Semafor کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر اسٹوڈیو سے رابطہ کرکے فلم کا نیا سیکوئل بنانے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیکی چان اور کرس دونوں کی مشہور جوڑی اس فلم میں نظر آئے گی۔ NEW: Rush Hour 4 is now reportedly in the works after President Trump personally requested that the studio revive the franchise, according to Semafor. Jackie Chan and Chris Tucker will reportedly be returning. "The president is offering some creative input on potential… pic.twitter.com/9S1sYzO9xS...
آج نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف اورمریم نوازلوگوں کی خدمت کرنے میں مجھ سے آگے نکل گئےہیں، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سےنوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، شاندارکامیابی پرتمام عہدےداروں،کارکنوں کومبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے توپوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھاتھا، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نےبہادری سےمقابلہ کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل...
سٹی 42: ایف بی ار دفاتر ہفتے کو بھی کھلے رہیں گے ۔ تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز ہفتہ کو کھولے جائیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دفاتر 29 نومبر بروز ہفتہ کھلے رہیں گے۔29 نومبر کو تمام سٹاف ڈیوٹی پر مامور رہے گا ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
سٹی 42: وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی پوری طرح فعال کردی ۔ ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا...
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے...
ویب ڈیسک : پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور کر لیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔ آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار اور 2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا آرڈیننس کے متن کے مطابق سگنل کی خلاف ورزی پر...
اسلام آباد/کوئٹہ( طارق محمود سمیر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے امن اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں، اور ان کی وزارت نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ وہ کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی شمولیتی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر نعمت خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ غلام مصطفیٰ ملک کا...
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی اب زیادہ دور نہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائس ایک سال سے بھی کم وقت میں سامنے آسکتی ہے، اور اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہوگی کہ اس کی اسکرین پر کوئی کریز (fold line) نظر نہیں آئے گی۔ ایک تازہ لیک میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون دوسرے تمام فولڈ ایبل فونز سے مختلف ہوگا کیونکہ اسے بالکل ہموار، کریز لیس ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فون نے ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اب پری ماس پروڈکشن (ابتدائی پیداوار) میں داخل ہو چکا ہے۔ ابھی تک مارکیٹ میں موجودکوئی بھی فولڈ ایبل فون ایسا...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم کس سے بات کریں حکومت تو خود کہہ رہی ہے پوچھ کر بتائیں گے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار کا فیشن چلا ہے، حکومت سے شوکت خانم برداشت نہیں ہو رہا۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کے وکیل بھی آئے ہیں، شوکت خانم کے 4 اکاؤنٹ فریز کیے ہیں، عدالت سے درخواست کی شوکت خانم اور نمل کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں۔ علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکمعدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔ انہوں نے کہا...
گزشتہ 4 برس میں ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہو گئی ہے اور خیبرپختونخوا میں یہ شرح 9.2 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پنجاب میں بیروزگاری 7.1 فیصد، سندھ میں 5.1 فیصد اور بلوچستان میں 5.4 فیصد رہی۔ اس دوران پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔ Pakistan’s workforce is moving from agriculture to services, marking a major structural transformation. ????Agriculture slips from 37.4% → 33.1%, while services jump 37.2% → 41.2%. ????Mechanization reduces farm labour needs, and services are now the biggest growth engine in urban… pic.twitter.com/llqMBHiSvy — Ministry of Planning and Development (@PlanComPakistan) November 25, 2025 وفاقی ادارہ شماریا ت نے لیبر فورس...
چین، قدیم و جدید کا وہ حیرت کدہ ہے جسے دیکھنے اور جاننے میں مجھے ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے یا دوستوں سے جو معلومات ملتی رہیں ان کی مدد سے میں نے کئی علاقوں کو اپنی ’ٹریول وش لسٹ‘ میں شامل کیا اور اس میں ایک نام خوبصورت ساحلوں والے سان یا کا بھی تھا۔ ہائی نان میں واقع اس ساحلی شہر کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے اس جزیرے کے دیگر شہروں کے بارے میں بھی جاننا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ کیا ہی کمال علاقہ ہے یہ۔ سان یا کے خوبصورت ساحل ہوں یا ہائیکو کے کاروباری ماحول کی گہما گہمی، بوآو لہ چھینگ میں صحت کی خدمات کے شاندار مراکز ہوں یا...
یوکرین نے کہا ہے کہ امریکا کے 28 نکاتی امن منصوبے پر فریقین کے درمیان ایک مشترکہ سوچ قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آئندہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جبکہ امریکی سیکریٹری آف دی آرمی ڈین ڈرسکول اس ہفتے یوکرین کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ مزید پڑھیں: آن لائن محبوبہ کی طرف سے زہریلی شراب کا تحفہ، روس نے کیسے اپنے افسر کو مارنے کا یوکرینی منصوبہ ناکام بنایا؟ یوکرینی صدر ولاودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ ٹرمپ سے حساس نکات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، اور میٹنگ مہینے کے اختتام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی امن منصوبے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی تجویز پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ایک بیان میں زیلنسکی نے واضح کیا کہ امن منصوبے میں موجود چند اختلافی نکات پر امریکا اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ مزید بات چیت کی جائے گی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں ری ایشورنس فورس کی تعیناتی کے لیے ایک واضح فریم ورک تیار کریں۔زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یورپ کو اس وقت تک یوکرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے جب تک ماسکو جنگ کے خاتمے کی حقیقی خواہش...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، 25 نومبر کو جی بی حکومت اور اسمبلی 5 سال کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی ۔ گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کئے گئے۔ اسمبلی انتخابات نگراں حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ مصطفیٰ ہیمانی کی قطر کے وزیر صنعت و تجارت شیخ احمد بن تھانی بن فیصل الثانی اور وفاقی وزیر...
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا چھوٹا بنچ اپیل سن سکتا ہے یا نہیں؟ وفاقی آئینی عدالت نے اس سوال پر فریقین کے دلائل سن کر اصول طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے بیرسٹر گوہر کی اپیل پر سماعت کی۔ وکیل سمیر کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے ابتدائی فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت نے اپنا لیے ہیں، رولز کے مطابق پانچ رکنی بنچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصلہ تبدیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عدالت اب قائم کردی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے۔ فیصلہ کریں گے کہ ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے، ضمنی انتخابات میں ہم اپنی ہری پور سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا (کے پی) اور ہر جگہ کسی اور...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف خلیجی ملک بحرین کے دورہ پر کل روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خلیجی ملک بحرین کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا دورہ کریں گے۔ دفتر خار جہ کے مطابق توقع ہے کہ یہ دورہ روایتی طور پر گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کو تقویت دے گا، شراکت داری کے نئے راستوں کی نشاندہی کرے گا، اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید گہرا کرے گا، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں معاون ثابت ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ‘دیرینہ اور کثیر الجہتی تعلقات’ کی توثیق کرتا ہے۔ شہباز...
لاہور: ریس کورس کے علاقے میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پرڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار مرزا احمد کے خلاف شہری غلام محمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدعی نے کہا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر گھر میں واردات کی کوشش کی، بچوں کی جانب سے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے ملزم کو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ دوران واردات ملزم سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ ملزم کے جائے وقوع سے پکڑے جانے کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے کے لیے بحرین روانہ ہوں گے اور اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر...
جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کل گیارہ بجے حلف اٹھائیں گے۔ گورنر جی بی سید مہدی شاہ نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان جو کہ جی بی کونسل کے چیئرمین بھی ہے نے کل یاد محمد کو جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کی منظوری دی تھی جس کے بعد رائے گئے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو...
برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں پاکستانی سب سے آگے نکل گئے۔ سال 2024 میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 40 ہزار سیاسی پناہ کی درخواستیں سب سے زیادہ پاکستانی شہریوں نے دی ہیں، جس کے بعد پاکستان 175 ممالک میں سرفہرست ملک بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی درخواستوں میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 2022 کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔ تمام درخواست گزار مبینہ طور پر قانونی راستوں جن میں ویزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزے شامل ہیں کے ذریعے برطانیہ پہنچے اور بعد ازاں برطانیہ کے موجودہ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے۔ میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ آر او آفس کے اندر سیکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آر او وفاقی حکومت کے تھے، میں نے سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری لگائی کہ اس کی تحقیقات کر کے تفصیلات ہمیں بتائیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے پی حکومت کے تھے انہوں نے فارم 45 دیا، الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ ہو ہم...
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔ ایس نے بتایا...
روس کے شہر ٹیومین میں ایک آدمی ایسا ہے جو ہر سال اپنا پورا نام بدل دیتا ہے—پہلا نام، خاندانی نام اور والد کا نام بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ شہری یہ کام اس لیے کرتا ہے تاکہ چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی سے بچ سکے۔ بعد میں وہ دوبارہ اپنا اصل نام رکھ لیتا ہے اور یہ چکر ہر سال دہراتا رہتا ہے۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی یہ حکمت عملی کام نہیں آتی۔ روس کے رجسٹری آفس نئے نام کی تبدیلی کی اطلاع عدالت کو دیتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قانونی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ روس میں چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی نہ کرنے پر سخت قانونی نتائج سامنے آ...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر دو بجے سینئر صحافیوں کے ساتھ اہم نشست کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سیکورٹی امور بالخصوص کاؤنٹر ٹیرورزم آپریشنز پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک مداح کو سیلفی کی درخواست کرنے پر معصومانہ انداز میں جواب دیتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اسٹیڈیم میں مداحوں سے بات چیت کر رہے ہیں، جب ایک خاتون مداح ان سے سیلفی کی فرمائش کرتی ہیں۔ اس پر نسیم شاہ نے کہا کہ ’گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میں مذاق نہیں کر رہا، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔ میرے ابو بہت ڈانٹیں گے ????❤️ pic.twitter.com/gfD2rp723Y — Ans (@PakForeverIA) November 24, 2025 نسیم شاہ کے یہ معصوم اور دوستانہ انداز وہاں موجود تمام افراد کو ہنسنے پر مجبور کر گیا۔...
مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات یا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا معمول کی بات ہے۔ پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہے۔ حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے تو مداح ان کی تصاویر بنانے لگے۔ ایسے میں ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ ’یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔ Abu bhot dante ge ????#PakistanCricket #cricket pic.twitter.com/cAmz9UZRxJ — Urooj...
لندن: برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں پاکستانی شہری سب سے آگے نکل آئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں مجموعی طور پر 40 ہزار اسائلم درخواستیں جمع ہوئیں جن میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جمع کرائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ تمام پاکستانی درخواست دہندگان وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزے کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اسائلم کے لیے اپلائی کیا۔ برطانیہ کے...
شائقین کے لیے اپنی پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ سیلفی بنانا ہمیشہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، اور حال ہی میں قومی کرکٹر نسیم شاہ نے بھی ایسا ہی لمحہ شیئر کیا۔ سہ ملکی سیریز کے ایک میچ کے بعد نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے، جہاں مداح ان سے تصاویر لینے لگے۔ اس دوران ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی، جس پر نسیم شاہ نے معصومانہ انداز میں کہا،’’یار، گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔‘‘ نسیم شاہ کے اس سادہ اور مخلص جواب نے وہاں موجود تمام شائقین کو قہقہوں سے بھر دیا اور لمحے کو...
عمان کی حکومت نے اس ہفتے اپنے شہریوں کے لیے 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو قومی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہیں۔ ان دنوں تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ قومی دن کے موقع پر 26 نومبر بدھ اور 27 نومبر جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ معمول کا کام 30 نومبر اتوار سے دوبارہ شروع ہوگا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عمان میں قومی دن 2 روز تک منایا جائے گا۔ اس تبدیلی کا اطلاق سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کیا گیا ہے۔ قبل ازیں قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا۔ نئی تاریخوں کے نفاذ کا مقصد شہریوں اور مقیم افراد کو قومی تقریبات میں...
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام پہلے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا دوسرا روز آج انتہائی روح پرور ماحول میں جاری ہے۔ دارالحکومت کے جناح کنونشن میں دنیا بھر سے آئے 12 ممتاز قاری اپنی خوبصورت آواز میں قرآنِ کریم کی تلاوت پیش کریں گے۔ مقابلے کے دوسرے دن مجموعی طور پر 2 گروپس تلاوت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے گروپ 3 میں لیبیا، آئیوری کوسٹ، نائجر، شام، عراق اور ازبکستان کے قاری حصہ لیں گے۔ جب کہ گروپ 4 میں مصر، نائجیریا، کرغزستان، سیرالیون، گنی اور پاکستان کے قاری تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے۔ The Ministry of Religious Affairs extends a heartfelt...
روس میں ایک آدمی جو ٹیومین شہر کا رہنے والا ہے، وہ ہر سال اپنا نام تبدیل کرتا رہتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ شہری ہر سال اپنا پورا نام (پہلا نام، خاندانی نام، اور والد کانام تک) تبدیل کرتا ہے تاکہ چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی سے بچ سکے۔ یہ شہری بعد میں اپنا اصل نام واپس رکھ لیتا ہے اور پھر دوبارہ یہ چکر دہراتا ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی یہ حکمتِ عملی کام نہیں آتی۔ کیونکہ رجسٹری آفس نئے نام کی تبدیلی کے بارے میں عدالتی حکام کو اطلاع کرتا ہے جس سے اس کی قانون ذمہ داری ختم نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ چائلڈ سپورٹ نہ دینے پر روس میں...
قلیوں کو اب اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا اور وہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں کام انجام دیں گے۔ قواعد کے تحت قلی حضرات مسافروں سے فی پھیرا 70 روپے وصول کریں گے، جبکہ ایک پھیرا میں زیادہ سے زیادہ 40 کلوگرام تک سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔ قلی تنویر حسین کے مطابق وہ پچھلے 10 سال سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلی کا کام کر رہا ہے ، کبھی کام زیادہ ہوتا ہے کبھی کم ہوتا ہے لیکن اچھا گزارا ہو جاتا ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریبا دو سے اڑھائی سو تک قلی کام کرتے ہیں ،پہلے اگر کوئی قلی کسی مسافر سے 100 سو روپے لیتا تھا تو وہ 40...
مسقط: عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے دو روزہ سرکاری تعطیلات مقرر کر دی ہیں۔تعطیلات قومی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہیں، اس دوران دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ عمانی نیوز ایجنسی (ONA) کے مطابق قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ معمول کا کام اتوار، 30 نومبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔عمان پہلی بار 2025 میں قومی دن دو روز تک منائے گا،یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔ اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا،تاہم نئی تاریخوں کے نفاذ سے شہریوں...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار اور مضبوط اتحادی ہے، اور حکومت اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاسی عمل ہمیشہ کھلے دروازوں اور بات چیت سے آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کرنا ہے، کیونکہ کسی عمل میں شریک ہوئے بغیر...
ایرانی وزیرخارجہ علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور خطے میں سلامتی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور سپریم لیڈر کے نمائندے علی لاریجانی کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے اور یہ دورہ پاکستان–ایران تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور...
کراچی(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے پالیسی متعارف کرادی ، امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عوامی شعبے کی ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو امیدوار کے انتخاب میں اضافی وزن دیا جائے گا۔ پالیسی کے تحت گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی تمام آسامیوں کے امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، بشرطیکہ امیدوار کی تعلیمی اسناد میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہوں۔ مزید برآں، انٹرمیڈیٹ کی قابلیت والے امیدواروں کو ٹیسٹ میں اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، جبکہ آئی بی اے سکھر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ شبمن گل گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ پہلے ہی نہیں کھیل رہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لے رہی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران گل بیٹنگ کرتے ہوئے ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں واپس نہیں آ سکے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شبمن گل کی انجری ابتدا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہری پور سےفارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار تقریباً 25 ہزار ووٹوں کی برتری سے آگے ہے۔ اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا سیاہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن انتظامی اور عملی سطح پر مکمل ناکام ہو چکا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پورا انتخابی عمل مذاق بن چکا ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کرانے کے بجائے براہِ راست کوئی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جاتا۔ واضح...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو فوری و بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی سے بچا لیا، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملوث عناصر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان، انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا اعلان کر دیا۔ ملک بھر میں جلسے، جلوس اور دھرنے منعقد کیے جائیں گے۔ اختیارات بیوروکریسی کے بجائے مقامی حکومتوں کے پاس ہونے چاہئیں۔ پنجاب کے رہنما مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لیے تحریک کا آغاز کریں۔ سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان میں بھی طبقہ اشرافیہ اختیارات پر قابض ہے، جس کے خلاف تحریک چلانا ضروری ہے۔ کشمیر اور فلسطین ہماری ریڈ لائن ہیں، ان پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعِ عام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کے تحت 50 لاکھ نئے ممبران شامل کیے جائیں گے...
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف آج (پیر)کے روز اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے تحت تین مرلہ مفت پلاٹس کی فراہمی کی قرعہ اندازی کریںگے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک ہوں گی ۔اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے تحت سکروٹنی کے بعد 3لاکھ50ہزار افرا د کو منتخب کیا گیا ہے جن میں سے 2ہزار افراد کو ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ دئیے جائیں گے۔ پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کے ایک اہلکار نے ’’ این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ پروگرام کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کی میرٹ پر جانچ پڑتال کی گئی اور اس میں سے ساڑھے 3لاکھ افراد کو قرعہ اندازی میں شمولیت...
لاہور( این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہو جائیں گے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے ۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں ان کے بعد کوئی چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔ جنرل شمشاد مرزا اس عہدے پر اپنے تین سال مکمل جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تین سال اور 344 دن تک اس عہدے پر رہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہونے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی، سیاسی عدم استحکام اور اداروں کی بے یقینی نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے، تیل ،گیس،پیٹرول، کوئلہ اور زراعت کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود سندھ میں غربت و افلاس اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں،پانی کی کمی کی وجہ سندھ کے کاشتکار پریشان اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلنا میں پانی نہیں چھوڑا گیا تو2050ء میں ساحلی پٹی کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول اپنا وجود کھو دیں گے۔ خوشحال بااختیار صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ مینار پاکستان میں منعقد عظیم الشان اجتماع میں سندھ کے...
ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے
ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/لاہور /فیصل آباد/ہری پور(سب نیوز)پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کے7حلقوں پرضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سال 2025 میں سپیشل برانچ...
سابق وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی عہدہ چھوڑیں گے، ان کا استثنیٰ بھی ختم ہو جائے گا، کیوں کہ صدر کی آئینی حفاظت صرف ان کے عہدے کے دوران ہی برقرار رہتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پی پی پی کے رہنما میاں منظور احمد مانیکا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میاں منظور مانیکا پی پی پی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے، جو ہر مشکل اور آسان وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناسب...
ویب ڈیسک: فیصل آباد میں 23 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 23 نومبر 2025 (اتوار) کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق این اے 96، این اے 104، پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث تمام بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند رہیں گے تاکہ ووٹنگ کا عمل پُرامن، منظم اور بلا رکاوٹ مکمل ہو سکے۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار تاہم ضروری خدمات فراہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے۔ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انتخابی مواد بھی پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اس دوران ووٹر اپنے پسندیدہ امیدوار کے خانے میں مہر ثبت کریں گے۔2792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور 1032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔این اے 18 ہری پور میں نو امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ...
پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ اسلام آباد/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔، سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ میں بھی آج عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سوک سینٹرحیدرآباد میں ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآبادکے آفس میں “آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی حیدرآباد چیپٹر”کا افتتاح کیا -اس موقع پرصوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایساخودکارنظام کراچی کے بعدحیدرآبادریجن میں شروع کیاگیاہے اور اب سکھراورایس بی سی اے سندھ کے دیگرریجن میں بھی جلدشروع کیاجائیگا-اس آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی ناصرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ شفافیت،جوابدہی اور بہترین سروس ڈلیوری کو یقینی بنائے گا ،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں اورتعمیراتی صنعت کو ایسے پلیٹ فارم سے جوڑا جائے جو عالمی معیار کے مطابق ہو-اس نظام کے تحت400اسکوائرگزکی عمارات اور مکانات کی منظوری آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی کے ذریعے قلیل مدت میں...
قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔ زیادہ تر نشستیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خالی کی گئی ہیں جہاں 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعد پی ٹی آئی امیدوار نااہل قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا لاہور کا حلقہ این اے 129 اور ہری پور کا حلقہ این اے 18 ان ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ عوامی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ ان 2 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے اور یہ دونوں حلقے ان دونوں جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا پتا بھی دیں گے۔...
راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی جھنڈا چیچی میں سابقہ دشمنی پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران ملزم متال نے ٹارگٹ کرکے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ جس کی شناخت کے بعد گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد فرقان اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم متال، لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔
فوٹو: فائل قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے عوام سے بلا خوف و خطر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی...
تصویر بشکریہ، راجا پرویز اشرف، فیس بک سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے، استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کو بنیاد بناکر تبصرے کرنا مناسب نہیں۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔راجا پرویز اشرف نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کل بروزاتوار ہوں گے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی، پولنگ عملے کو بیلٹ پیپرز سمیت انتخابی مواد حوالے کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور...
اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ ذکریا نے کہا ہے کہ خالد خورشید کا دور چودھویں کے چاند کی طرح تھا، حالیہ حکومت اٹھائیسویں کی رات کی طرح ہے۔ ہفتہ کو جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ...
یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )یوکرین نے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کرے گا تاکہ واشنگٹن کے اس منصوبے پر بات چیت کی جا سکے جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت دیا ہے کہ وہ 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے، جس کے تحت یوکرین کو اپنی کچھ سرزمین چھوڑنی، فوج کم کرنی ہوگی اور نیٹو میں شمولیت کا وعدہ ترک کرنا ہوگا۔ ادھر، یورپی اتحادی جنہیں اس منصوبے...
بھوٹان کی وزیراعظم ٹشیرنگ ٹوبگے بنگلہ دیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، ڈھاکا پہنچے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، ان کا استقبال چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش ائرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں دونوں رہنماؤں کی مختصر ملاقات ہوئی، اس دوران بھوٹانی وزیر اعظم نے جمعے کے روز بنگلہ دیش میں آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں اور نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم ٹوبگے کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعظم ٹشیرنگ ٹوبگے نے ساور میں واقع نیشنل مارٹرز میموریل کا دورہ کیا...
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جب فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین کو آرام کی ضرورت ہے اور وہ آج اور کل کے میچ میں کھیل سے باہر رہیں گے تاکہ انجری بہتر ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں:1888 کے بعد سب سے چھوٹا ایشز ٹیسٹ، صرف 2 دن ہی میں فیصلہ ہوگیا واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، اور اب ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنی فتح کی روایت جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ شاہین آفریدی پاکستان...
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 27 نومبر کو سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔ سیریز کا فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
روسی تیل ،بھارت نے امریکی دبا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے دار بھارت نے بالآخر امریکی دباو کےآگے گھٹنے ٹیک دیے۔روس سے تیل خریدنے پالیسی پر مودی حکومت نے یو ٹرن لے لیا، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کا 10 سالہ تیل معاہدہ امریکی پابندیوں کے سامنے بے معنی ہو گیا، مودی کے قریبی ارب پتی تاجر دوست مکیش امبانی نے بھی امریکی حکم مان کر روسی تیل خریدنا چھوڑ دیا۔امریکی اخبار کے مطابق روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرق وسطی اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر...
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے۔ محسن نقوی پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی...
آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے دار بھارت نے بالآخر امریکی دباو کےآگے گھٹنے ٹیک دیے۔ روس سے تیل خریدنے پالیسی پر مودی حکومت نے یو ٹرن لے لیا، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کا 10 سالہ تیل معاہدہ امریکی پابندیوں کے سامنے بے معنی ہو گیا، مودی کے قریبی ارب پتی تاجر دوست مکیش امبانی نے بھی امریکی حکم مان کر روسی تیل خریدنا چھوڑ دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرق وسطیٰ اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر سے بھارتی کمپنی کی ریفائنری غیر روسی خام تیل پر چلائی جائے گی جبکہ امریکی ماہرین کا کہنا ہے...
قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوںگے۔ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔اٹھارہ ہری پور، این اے چھیانوے ۔فیصل آباد، این اے ایک سو چار۔فیصل آباد، این اے ایک سو انتیس ۔لاہور، این اے ایک سو تینتالیس۔ساہیوال اور این اے ایک سو پچاسی۔ ڈیرہ غازی خان میں ہوںگے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں پی پی تہتر۔سرگودھا، پی پی ستاسی۔ میانوالی، پی پی اٹھانوے۔ فیصل آباد، پی پی ایک سو پندرہ فیصل آباد، پی پی ایک سو سولہ ۔فیصل آباد، پی پی دوسوتین ۔ ساہیوال اور پی پی دو سو انہتر مظفرگڑھ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے، جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ بھارتی فضائیہ نے طیارہ گرنے اور...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ کل ہوگی۔صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر ووٹنگ کل ہوگی۔ ضمنی انتخابات: فوج اور سول فورسز افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویضپنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ...
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی گفتگو ملاقات میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ظہران ممدانی کے کچھ فیصلے قدامت پسندوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو واقعی حیران کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نومنتخب میئر...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کی ممکنہ منتقلی سے متعلق خبروں پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدلیہ کی کسی بھی عمارت یا ادارے کو بغیر مشاورت منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ہائی کورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1960 میں اسلام آباد دارالحکومت بنا تو میلوڈی میں ایک ہی عدالت کام کرتی تھی، مگر آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور سیشن کورٹس کے ساتھ سو سے زائد ڈسٹرکٹ ججز عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور عوام کے ٹیکسوں...
جرگے سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر اظہار برہمی، تحفظ دینا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری: پشاور ہائیکورٹ
پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلی کی ذمہ داری ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیسز پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران امن جرگہ میں شرکت کے بعد لاپتہ ہونے والے محمد ناظیف سمیت دیگر افراد کی درخواست پر بھی پیش رفت ہوئی، عدالت نے جرگہ سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جرگے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کو واپسی پر اٹھا لیا جائے؟۔عدالت...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ منصفانہ نظام قائم کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی طاقت انکے آگے نہیں ٹھہر سکتی، جماعت اسلامی ذاتی مفادات یا کسی خاندان و ادارے کے اشاروں پر چلنے والی قوت نہیں ،کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کی آواز بنے گی۔ گریٹر اقبال پارک میں اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے مرحلے پر واضح سمت اور آئینی بالادستی کی ضرورت ہے، جہاں ہر شہری خود کو ایک منصفانہ نظام کا حصّہ محسوس کرے۔آج کا یہ اجتماع اپنی وسعت اور نظم و ضبط کے اعتبار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ملک کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی اب عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ کشمیر سے لے کر بلوچستان تک جس طرح سے عوام نے پیپلزپارٹی کے منشور اور پروگرام کو پذیرائی دی ہے اور قیادت کا اعتماد کیا ہے وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے اور نوجوان وزیراعظم ملک کو نئے وژن کے ساتھ آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی متحرک سیاست اور بلاول بھٹو کی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بہتری کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کے میدان کے معروف سرمایہ کار اور ارب پتی ایلون مسک نے آئندہ 20 برسوں میں انسان نما روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی بدولت دنیا میں آنے والی حیران کن تبدیلیوں کا انکشاف کیا ہے۔ایلون مسک نے سعودی سرمایہ کاری فورم کے ایک خصوصی سیشن میں این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور سعودی وزیر برائے مواصلات انجینئر عبداللہ السواحہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ برسوں میں انسان نما روبوٹس دنیا کی سب سے بڑی ایجاد ثابت ہوں گے، جن میں ہر قسم کی صلاحیتیں موجود ہوں گی، ان روبوٹس کی آمد لیبر مارکیٹ کو مکمل طور پر بدل دے گی اور صنعتی و سروس سیکٹر میں بے مثال نئے مواقع پیدا کرے گی۔مسک...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو با اختیار کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کیوں اختیار کی؟ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی میٹنگ تھی، سندھ میں ڈویژنل بورڈ کو ایکٹو کیا جا رہا ہے، کراچی میں ہر جگہ پر اس کو بہتر کیا جائے گا، گھروں سے کچرا اٹھانے کا سلسلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے...
سٹی42:سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو اب سیلیکشن کے وقت ان کی تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے۔ ایک ہی ڈگری کے ساتھ اپلائی کرنے والے تمام امیدوار اب برابر شمار نہیں ہوں گے، زیادہ بہتر پرسنٹیج والے امیدواروں کو بہتر پوزیشن ملےگی۔ سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت دینے کے لئے نیا طریقہ کار اپنا لیا ہے جس میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو زیادہ صحیح اہمیت ملے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات اب گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی پوسٹوں پر تقرر کے لئے کوشش کرنے والے امیدواروں کو تقرر کے لئے ایویلیویشن کے عمل میں ان کے تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر...
آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا پہلا اجلاس؛ اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم آزاد کشمیر
سٹی 42: آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے سنگ بنیاد اور مزید اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جلد از جلد درست سمت میں آگے بڑھیں وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا اپنی...
لاہور:(نیوزڈیسک) اسکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے، جس کے تحت اوقات کار 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹس شیٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔پنجاب کے سرکاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا صبح کی شفٹ کے اسکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ بعد دوپہر کی شفٹ کے اسکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت...