بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ شبمن گل گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ پہلے ہی نہیں کھیل رہے۔ 

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لے رہی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران گل بیٹنگ کرتے ہوئے ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں واپس نہیں آ سکے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کر رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شبمن گل کی انجری ابتدا میں سمجھنے سے زیادہ سنگین نکلی ہے۔ وہ نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں بلکہ پورے سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کا امکان بھی کم ہے۔

 ذرائع کے مطابق گل کو اعصاب کی چوٹ ہے، انہیں انجیکشن لگائے جا رہے ہیں اور چند روز میں ری ہیبیلیٹیشن کا عمل شروع ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط سے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ جلد فیصلے سے کھلاڑی کی فٹنس کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے مینجمنٹ محتاط حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔

ممکنہ طور پر شبمن گل 2026 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے واپسی کر سکتے ہیں۔ ٹیم انڈیا جنوری میں تین ون ڈے (11 جنوری سے) اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز (21 جنوری سے) کھیلے گی، جو ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی آخری تیاریاں ہوں گی۔

واضح رہے کہ شبمن گل ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کے کپتان جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نائب کپتان بھی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی کی انجری شبمن گل

پڑھیں:

سابقہ اہلیہ کی جانب سے فیروز خان پر سنگین الزامات، فیروز خان نے خاموشی توڑ دی

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر خاموشی توڑ دی، انہوں نے سابقہ اہلیہ کے تشدد کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔

فیروز خان حال ہی میں احمد رندھاوا کے پوڈ کاسٹ گرین روم میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی اور سابقہ اہلیہ کے حوالے سے کھل کر گفتکو کی۔ ان کے مطابق معاملہ ایک معمولی جھگڑے سے شروع ہوا جو بُرا رخ اختیار کر گیا۔

اداکارنے کہا کہ ’میری کہانی بہت سادہ ہے۔ ہر رشتے میں اچھے اور بُرے دن آتے ہیں۔ ہمارے بھی ایک دن کچھ زیادہ ہی بُرا ہو گیا۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا، شاید وہ ڈر گئی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ میں وہ شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تان لے۔ میں عزت دینے پر یقین رکھتا ہوں اور کبھی طاقت دکھانے کے حق میں نہیں رہا۔ جن ساتھی اداکاراؤں نے میرے ساتھ کام کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مثبت تجربات کا اظہار کیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ انہیں جاننے والے ان کی شخصیت اور رویے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ فیروز خان کا کہنا تھا کہ وہ اس تنازع کا دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، جبکہ انڈسٹری سے وابستہ کئی افراد نے انہیں بتایا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو شاید اس دباؤ کو برداشت نہ کر پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فیروز خان نے دوسری بیوی کو بھی طلاق دے دی؟

فیروز خان نے خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت کو ہمیشہ عزت دینی چاہیے اور کبھی اس پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے۔ کبھی بھی ان پر طاقت آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جبکہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔ بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی موجودہ اور سابق اہلیہ میں لفظی جنگ کیوں ہوئی؟

جون 2024 میں اداکار فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جس کے بعد سے یہ جوڑا خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے علیزا سلطان فیراز خان شادی فیروز خان فیروز خان طلاق

متعلقہ مضامین

  • سابقہ اہلیہ کی جانب سے فیروز خان پر سنگین الزامات، فیروز خان نے خاموشی توڑ دی
  • غزہ سیز فائر، مستقبل پر سنگین سوالات
  • محکمہ کھیل کے عارضی ملازمین کو جلد مستقل کیاجائے، شاہد سومرو
  • بنگلادیش نے آئرلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ وائش کردیا
  • صاحبزادہ فرحان کا وہ کارنامہ جو کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
  • سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، شاہین آفریدی انجری کا شکار
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
  • اختلاف رائے کو جابرانہ ہتھکنڈوں سے دبانا جمہوری اقدار کی سنگین پامالی ہے، میرواعظ
  • گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، مستحکم آغاز