علی ظفر آئی ایل ٹی 20سیزن 4 کے آغاز پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
دبئی: خلیج خطے کی سب سے بڑی ٹی20 کرکٹ لیگ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر کو ہوگاجو کہ یواے ای کا قومی دن بھی ہے۔ شائقین کے لیے سب سے دلچسپ لمحہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی شاندار پرفارمنس ہوگی جو لیگ کے افتتاحی دن کی تقریب کو چار چاند لگا دے گی۔ تقریب دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شام 6 بجے شروع ہوگی، جبکہ پہلا میچ 6بجکر 45منٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں گزشتہ سال کے چیمپئن دبئی کیپٹلز اور فائنل کے رنرز اپ ڈیزرٹ وائپرز مدمقابل ہوں گے۔اسٹیڈیم کے دروازے افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کے لیے شام 4 بجے کھلیں گے۔ شائقین اب مختلف کیٹیگریز کے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں، جن کی قیمت 20 درہم سے شروع ہو رہی ہے جبکہ ہاسپیٹالیٹی پیکجز 325 درہم سے دستیاب ہیں۔ نئے سِکسز لاؤنج تجربے کے لیے ٹکٹ 395 درہم میں دستیاب ہیں جس میں لامحدود کھانا اور مشروبات شامل ہیں۔ ٹکٹ خریدنے کے لیے tickets.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’’ابو بہت ڈانٹیں گے‘‘، نسیم شاہ کا مداح کے سیلفی کے اصرار پر معصومانہ جواب
شائقین کے لیے اپنی پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ سیلفی بنانا ہمیشہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، اور حال ہی میں قومی کرکٹر نسیم شاہ نے بھی ایسا ہی لمحہ شیئر کیا۔
سہ ملکی سیریز کے ایک میچ کے بعد نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے، جہاں مداح ان سے تصاویر لینے لگے۔ اس دوران ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی، جس پر نسیم شاہ نے معصومانہ انداز میں کہا،’’یار، گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔‘‘
نسیم شاہ کے اس سادہ اور مخلص جواب نے وہاں موجود تمام شائقین کو قہقہوں سے بھر دیا اور لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔