جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اپنے الوداعی خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کے فرائض اخلاص، پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور لگن کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق عطا ہوئی۔
انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہدا و ان کے اہلِ خانہ کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا۔ساحر شمشاد نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کے جانباز افسر اور جوان اس دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں سروسز کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس کرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الوداعی تقریب کے اعزاز میں عسکری خدمات
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔