جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تاریخی شکست، گوہاٹی اسٹیڈیم میں شائقین کا غصہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 25 سال بعد ایک شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ اس نتیجے نے شائقین کے لیے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حاصل ہونے والی 0-3 کی شکست کے زخم بھی تازہ کر دیے۔
اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میچ کے دوران ہیڈ کوچ گمبھیر کو نشانہ بنایا اور نعرے لگائے، جن میں “گمبھیر ہائے ہائے” سنا گیا۔
یہ ذلت آمیز شکست ایک بار پھر گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر سوالیہ نشان ڈال رہی ہے، اور ٹیم کے اگلے اقدامات پر عوامی دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
گھر میں ایک اور عبرتناک کلین سوئپ کے بعد بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان سے بھی پیچھے چلی گئی۔
بدھ کے روز جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور یوں بھارت کی سرزمین پر 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دیا۔
549 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکا دے گئی اور پوری ٹیم محض 140 رنز پر نمٹ گئی۔
یہ دوسری مرتبہ ہے کہ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا—اس سے پہلے 2024 میں نیوزی لینڈ بھی بھارت کو اسی طرح زیر کر چکا ہے۔
تازہ ترین شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں بھارت مزید تنزلی کے بعد پاکستان سے بھی پیچھے چلا گیا، جبکہ آسٹریلیا بدستور پہلی، جنوبی افریقا دوسری اور سری لنکا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔