یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )یوکرین نے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کرے گا تاکہ واشنگٹن کے اس منصوبے پر بات چیت کی جا سکے جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت دیا ہے کہ وہ 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے، جس کے تحت یوکرین کو اپنی کچھ سرزمین چھوڑنی، فوج کم کرنی ہوگی اور نیٹو میں شمولیت کا وعدہ ترک کرنا ہوگا۔

ادھر، یورپی اتحادی جنہیں اس منصوبے کی تیاری میں شامل نہیں کیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں مزید کام کی ضرورت ہے۔یورپی اتحادی جنوبی افریقہ میں جی 20 اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کے منصوبے کا متبادل تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ یوکرین کی پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے۔صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنگ کے خاتمے کے لیے درکار اقدامات کے حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب انہوں نے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کیا، یہ ٹیم ان کے قریبی مشیر آندری یرماک کی سربراہی میں بات چیت کرے گی۔ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ہمارے نمائندے جانتے ہیں کہ یوکرین کے قومی مفادات کا دفاع کیسے کرنا ہے اور روس کے ممکنہ تیسرے حملے کو روکنے کے لیے کیا ضروری ہے۔

جنگ کے دوران یوکرینی صدر مختلف یورپی رہنماں سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کر رہے ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ وہ رات دن کام کریں گے تاکہ امن معاہدہ کے زریعے یوکرین کے مستقبل کی حفاظت کی جاسکے۔یوکرین کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری مذاکراتی ٹیم کا حصہ رستم اومیروف نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ بات چیت سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس مکالمے کا اگلا مرحلہ ہے جو حالیہ دنوں سے جاری ہے اور جس کا مقصد آئندہ اقدامات کے لیے ہماری حکمت عملی کو ہم آہنگ کرنا ہے۔زیلنسکی کے فرمان میں یہ بھی کہا گیا کہ مذاکرات میں روس کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، تاہم روس نے اس کی فوری تصدیق نہیں کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، وزیراعلی خیبرپختونخوا نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سوئٹزرلینڈ میں کریں گے بات چیت کے لیے

پڑھیں:

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

برازیل کے شہر بیلیم میں ہونے والے COP30 موسمیاتی اجلاس میں فوسل فیول کے خاتمے، جنگلات کی کٹائی، اور ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی معاونت کے معاملات پر شدید اختلافات سامنے آئے۔ نتیجتاً مذاکرات اپنے مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیں: برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

مختلف ممالک کے درمیان فوسل فیول کے مرحلہ وار خاتمے کے بارے میں اختلافات نمایاں رہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: ایمازون کے قبائلیوں کی کوپ 30 اجلاس میں داخل ہونے کی کوشش، مطالبات کیا تھے؟

کانفرنس میں شرکت کرنے والے ماہرین اور ماحولیاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات ماحولیاتی ضابطہ کاری میں عالمی تعاون کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں اور اگلے اجلاسوں میں مزید دباؤ پیدا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

COP30 برازیل بیلیم کوپ 30

متعلقہ مضامین

  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کی حمایت کردی
  • یوکرین سے جنگ بندی: روس نے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنےکی ڈیڈلائن دیدی
  • کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر
  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے لڑائی نہیں‘ پاکستان
  • ولادیمیر پوتن کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کےلئے امریکی منصوبے کی حمایت
  • صدر ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ