Express News:
2025-11-27@20:23:59 GMT

اداکارہ ماہرہ خان کی شوہر کے ساتھ انٹری، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان طویل عرصے کے بعد اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ نظر آئیں اور سب کی توجہ حاصل کرگئیں۔

اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، اس کی وجہ فلم میں انکا مرکزی رول تو تھا ہی مگر اس بار وہ اپنے شوہر کے ساتھ پروگرام میں آئیں۔

ماہرہ نے اپنے شوہر سلیم کریم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے اسٹیج پر آکر فوٹو شوٹ کروایا۔ اداکارہ سیاہ ساڑھی جبکہ سلیم کریم بھی کالے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔

جوڑے کی ہم آہنگی اور کیمسٹری نے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور پھر ایک موقع پر ماہرہ خان بھی اسٹیج پر شوہر کا نوبیاہتا دلہن کی طرح ہاتھ تھامے نظر آئیں۔

سلیم کریم فوٹو شوٹ کے بعد اسٹیج سے جانے لگے تو اداکارہ نے انہیں روک کر اپنے پاس کیا اور پھر وہ گلے لگ کر چلے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرہ خان سلیم کریم

پڑھیں:

مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب میں خاص شخص کی انٹری، مداح تجسس کا شکار

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔اداکارہ مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں کچھ لمحات ایسے بھی تھے جن میں وہ ایک شخص کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں جبکہ اس شخص کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا جس سے ان کی ممکنہ منگنی کا تاثر ملا۔تصاویر میں مومنہ اقبال کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دیکھی گئی اور تقریب کے انتظامات پر اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ ایک خاص شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ کی سالگرہ کی یہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوئے، مومنہ نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں خوشگوار موڈ میں فیملی کیساتھ وقت گزارتے نظر آئیں۔یاد رہے کہ مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب میں خاص شخص کی انٹری، مداح تجسس کا شکار
  • ’گھر میں آنے والے الیکٹریشن اور پلمبر سے بھی پردہ کرتی ہوں‘، ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ویڈیو وائرل
  • عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل
  • ’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف
  • پاکستان یاد آرہا ہے، رجب بٹ کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے اووَر ایکٹنگ قرار دے دی
  • 17 سال میں پہلی بار؛ فٹبالر کو اپنے ہی ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ؛ ویڈیو وائرل
  • ماہرہ خان کن 3 پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہے؟ اداکارہ نے نام بتادیے
  • شاہ رخ کی کون سی خوبی نے ماہرہ خان کو متاثر کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
  • دھرمیندر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل