data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بحیرہ کریبیئن کی گہرائیوں میں 3 صدیوں سے دفن خزانہ بالآخر سطحِ آب پر آنا شروع ہوگیا ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے قیمتی ڈوبے ہوئے اثاثوں میں کیا جاتا ہے۔

اٹھارویں صدی کے مشہور ہسپانوی جنگی جہاز سان جوز کے ملبے سے خزانے کی پہلی قسط نکال لی گئی ہے اور اس دریافت نے پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر تاریخ، دولت اور ملکیت کے پرانے تنازع کو تازہ کر دیا ہے۔ اس جہاز پر موجود سونے اور چاندی کے 10 ملین سے زائد سکے آج کی قیمت کے مطابق تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت رکھتے ہیں، جس کے باعث یہ ملبہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ مطلوب اور متنازع سمندری ورثہ سمجھا جاتا ہے۔

سان جوز، جسے 64 توپوں سے لیس ایک طاقت ور ہسپانوی جنگی جہاز کے طور پر تاریخ میں یاد کیا جاتا ہے، 1708 میں کولمبیا کے ساحل کے قریب اس وقت غرق ہوا تھا جب برطانوی بحری بیڑے نے اسے نشانہ بنایا۔ یہ جہاز ہسپانیہ کے لیے قیمتی دھاتیں لے جا رہا تھا اور انہی دھاتوں کی مالیت نے اس ڈوبے جہاز کو کئی ممالک اور نجی اداروں کی دلچسپی کا مرکز بنا رکھا ہے۔

300 سال سے زیادہ عرصہ سمندر کی تہہ میں چھپے رہنے کے بعد اس کے خزانے کی بازیابی کا عمل اب عملی طور پر شروع ہو چکا ہے۔

کولمبیا کے سرکاری مشن نے تازہ ترین کارروائی کے دوران ملبے سے نوادرات کی پہلی کھیپ نکال لی ہے۔ اس ابتدائی بازیابی میں ایک توپ، 3 قدیم سکے اور کچھ قیمتی پورسلین شامل ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملبے تک رسائی اور نکاسی کا عمل نہایت احتیاط اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

یہ جہاز 600 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے اور کولمبیا اس کی درست لوکیشن کو ریاستی راز قرار دیتا ہے تاکہ اسے غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس خزانے پر ملکیت کا مسئلہ برسوں سے ایک تنازع کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے، جس میں امریکا، اسپین اور کولمبیا مختلف قانونی مؤقف رکھتے ہیں۔

امریکا کے سرمایہ کار گروپ سی سرچ آرماڈا کا دعویٰ ہے کہ اس نے 1982 میں اس جہاز کے ملبے کی نشاندہی کی تھی، اس لیے اسے مجموعی مالیت کا کم از کم نصف یعنی تقریباً 10 ارب ڈالر کا حق ملنا چاہیے۔

دوسری جانب کولمبیا اس موقف سے اتفاق نہیں کرتا اور تاریخی بنیادوں پر اس خزانے کو اپنی ملکیت قرار دیتا ہے جب کہ اسپین اسے اپنی نوآبادیاتی تاریخ کے تناظر میں اپنا حق سمجھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بڑی دریافت کے بعد قانونی جنگ مزید طویل ہونے کا امکان ہے، کیونکہ خزانے کی مالیت اتنی زیادہ ہے کہ کوئی بھی فریق پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔

عالمی آثارِ قدیمہ کے ادارے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ملبے کو پوری طرح نکالنے سے پہلے اس کی تاریخی اور سائنسی حیثیت کو مدنظر رکھا جائے تاکہ یہ اہم ورثہ محفوظ رہ سکے۔ سان جوز کی بازیابی نہ صرف مالی اعتبار سے اہم ہے بلکہ یہ  3 صدیوں پر محیط تاریخ کے ایک اہم باب کو بھی دوبارہ دنیا کے سامنے لا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار
  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی