کاغان میں خوفناک آتشزدگی، 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر تباہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق کاغان بازار میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور مقامی لوگوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
کاغان بازار میں لالا زار ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی
آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔۔۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع کر دی گئی pic.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان یاد آرہا ہے، رجب بٹ کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے اووَر ایکٹنگ قرار دے دی
رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ اُن کی ویڈیو میں اووَر ایکٹنگ ہے۔
رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔
ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔
عجب بٹ اپنے تنازعات اور متنازع ویڈیوز کی وجہ سے تقریباً روزانہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار وہ اووَر ایکٹنگ وجہ سے وائرل ہوئے ہیں جس میں وہ پاکستان اور اپنے دوستوں کو بہت یاد کررہے ہیں۔
ویڈیو میں رجب بٹ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دوستوں سے کبھی حسد نہیں ہوا لیکن اب وہ اپنے دوستوں پر رشک کرنے لگے ہیں جو لاہور میں مزے کر رہے ہیں، باہر ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہیں، ڈرائیونگ کر رہے ہیں، اکٹھے مزے کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے اپنی بے بسی، غصہ اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس میں وہ رو بھی رہے ہیں چیخ بھی رہے ہیں۔ صارفین نے اُن کی اس اداکاری پر دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے کہا کہ بھائی پلیز، اب خودکشی کرلو۔ ایک اور کا کہنا تھا کہ بھائی اووَر ایکٹنگ مت کرو، پلیز۔ ایک نے لکھا، ’ہمیں بالکل بھی ترس نہیں آرہا‘۔ صارفین میں کسی نے رجب کارٹون بھی لکھا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب ویڈیو کے بغیر بھی کرسکتا تھا لیکن پیسے کمانے تھے نا۔
TagsShowbiz News Urdu