محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان لیویز کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران کا تعلق چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ اقدام بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معطل افسران کی جگہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افسران معطل بلوچستان محکمہ صحت ناقص کارکردگی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افسران معطل بلوچستان ناقص کارکردگی

پڑھیں:

9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے سے متعلق اہم خبر آ گئی

یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی ، محکمہ داخلہ سندھ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطلی کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ، سندھ کےمختلف اضلاع میں عاشورہ محرم کے دوران موبائل سروس معطل کرنے کی درخواست کی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے درخواست میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطلی کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ قواعد کے تحت فیصلہ کر کے سندھ حکومت کو مطلع کرے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، ناقص کارکردگی پر 8 اضلاع کے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسرز معطل
  • محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات : ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں اہم کانفرنس
  • بلوچستان: 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ناقص کارکردگی پر معطل
  • ایس ایس پی ٹھٹھہ کا میڈیا پر وائرل فائرنگ واقعے کانوٹس ،افسران معطل
  • کراچی، ایس ایچ او پاک کالونی سمیت 3 پولیس افسران معطل
  • 9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے سے متعلق اہم خبر آ گئی
  • بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
  • سندھ میں کورونا کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز فارغ
  • پارکوں پر پی ایچ اے کی ناقص کارکردگی قابل تشویش ہے