محرم الحرام کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے میں تمام شرکا کا کلیدی کردار ہے۔
عالم دین قاری عبیداللہ نے بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک ملاقات ہوئی۔ ہمارے دشمن بہت سے ہیں اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام کرنے میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔
ہزارہ برادری کے حاجی محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محرم الحرام میں
پڑھیں:
ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد
واشنگٹن و بیروت میں ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کینیڈین خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت نے لبنانی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنیکی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کیلئے 230 ملین ڈالر کی امداد مختص کرنیکا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ روئٹرز نے لبنانی و امریکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس رقم میں سے 190 ملین ڈالر فوج اور 40 ملین ڈالر اندرونی سکیورٹی فورسز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس فنڈنگ سے لبنانی سکیورٹی فورسز کو داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کا موقع ملے گا تاکہ فوج "دیگر اہم مشنز" پر توجہ مرکوز کر سکے۔ اس بارے کانگریس کے ایک ڈیموکریٹک ممبر نے بھی روئٹرز کو بتایا کہ "لبنان جیسے چھوٹے ملک کے لئے یہ ایک بڑی و اہم رقم ہے"!
رپورٹ کے مطابق اس بارے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھی حزب اللہ لبنان کے غیر مسلح کئے جانے کی امریکی کوششوں کو "لبنانی فوج کی حمایت" قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ افواج پورے لبنان میں ملکی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں!