data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں پانی کے سنگین بحران اور K4منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہK4منصوبے کے لیے وفاقی بجٹ میں رکھی گئی رقم میں فوری طور پر اضافہ اور مطلوبہ 40ارب روپے مختص کیے جائیں، کراچی جو ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، وفاقی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام میں اس کا جائز حصہ دیا جائے، وفاقی بجٹ میں K4جیسے اہم ترین منصوبے کے لیے فقط 3ارب 20کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ضرورت کم از کم 40ارب روپے کی ہے‘ جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ منصوبہ ختم کر دیا جائے جو ساڑھے 3 کروڑ آبادی والے شہر کے ساتھ زیادتی ہے۔منعم ظفر خان نے اپنے خط میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ کراچی پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ہے، منعم ظفر خان نے شہباز شریف کو ان کی 30اگست 2021ء کے دورہ کراچی کے دوران بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے موقع پر کیا گیا وعدہ اورا علان یاد دلایا جس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان کو’’اگر موقع ملا تو وہ کراچی کوپیرس‘‘ بنا دیں گے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ قسمت نے آپ کو یہ موقع فراہم کر دیا اور آپ ملک کے وزیر اعظم بن گئے، سردست آپ کی توجہ کراچی میں جاری پانی کے سنگین بحران اورK4منصوبے کی طرف مبذول کرانا ہے،ساڑھے 3 کروڑ آبادی والے شہر کو روزانہ کم از کم 1200ملین گیلن پانی در کار ہے مگر شہر کو صرف اس کی ضرورت کا نصف یعنی کم و بیش 650ملین گیلن پانی ملتا ہے، شہر کو پانی کی فراہمی کا آخری منصوبہ K3سابق سٹی ناظم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی‘ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے دور میں مکمل ہوا تھا، اسی دور (2003) میں K4منصوبے کاPC-IIبھی منظور کر لیا گیا تھا۔K4منصوبہ کافی عرصہ تعطل کا شکار رہا مگر گزشتہ 2 سال اس منصوبے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور اْمید ہو چلی تھی کہ آئندہ سال یعنی 2026ء کے وسط تک روزانہ 260ملین گیلن پانی کی فراہمی کے اس منصوبے کا فیز 1مکمل ہو جائے گا‘ جو پہلے ہی 650ملین گیلن سے کم کر دیا گیا ہے مگر شومئی قسمت وفاقی بجٹ میں مطلوبہ 40ارب روپے مختص کرنے کے بجائے صرف 3.

2ارب روپے رکھے گئے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف 40ارب روپے وفاقی بجٹ

پڑھیں:

رضاکاروں کی بہادری پر  وفاقی حکومت کا 20 لاکھ روپے انعام

حاشر احسن:حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔
دونوں رضاکاروں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ہر موقع پر قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہیں گے۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

یاد رہے کہ سیلاب کے دوران محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی جانیں بچائیں، جن کی ویڈیوز اور تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور عوامی سطح پر سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی کا وزیراعظم سے گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
  • کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین‘ وفاقی حکومت اربوں خرچ کر رہی: احسن اقبال
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس
  • رضاکاروں کی بہادری پر  وفاقی حکومت کا 20 لاکھ روپے انعام
  • وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ
  • وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز عطا کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات