پشاور،ادارہ تبلیغ الاسلام کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کا تیسرا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی )ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کا تیسرا(3) مذہبی اجتماع (جلسہ) گزشتہ رات بعد نماز عشا بمقام چوک سرکی گیٹ پشاور شہر میں منعقد ہوا۔ اس مذہبی اجتماع (جلسہ) میں حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی (خطیب سرگودھا)نے اپنے خطاب میں حضرت حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت حسینؓ نے حق و صداقت کی سربلندی کیلئے ظلم و جبر کے خلاف صبر و استقامت کے ساتھ ایثار و قربانی کی جو لازوال مثالی پیش کی جسکی تاریخ عالم اسکی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی نے فرمایا کہ طاعونی طاقیت اُمت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک شازشوں میں اب تک مصروف عمل ہیں اور وہ مسلمانوں میں انتشار پیدا کر کے اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی نے فرمایا کہ اسلام میں فروعی اختلافات کو بنیاد بنا کر فرقہ واریت اور دشت گردی کی فضاء قائم کی گی حالانکہ اسلام میں اسکی گنجائش اور نہ ہی اسکی اجازت ہے آج مسلمانان عالم ذلت و رسوائی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ان سب کو چاہیے کہ وہ حضرت حسینؓ کے اُسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے باطل کے سامنے حق و صداقت کے پرچم کو بلند کرنے کیلئے سنیہ سپرہو جائیں اور عالم اسلام کا آپس میں اتحاد شرط اولین اپنا یا جائے مولانا نے فرمایا کہ نواسہ رسول ﷺ لخت جگر گوشہ بتول حضرت حسینؓ اور اُن کے رفقا کی شہادت کو دین اسلام کو کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کی اس بے مثال قربانی سے اسلام کی عظمت کو لازوال بنا دیا اور قیامت تک کیلئے مسلمانوں کو ایک ایسا سبق سکھا دیا کہ آج تک تاریخ عالم اس کی مثالی قائم کرنے سے قاصر ہے۔ حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی نے تمام مکاتب فکر کے علما کرام حضرات، دانشوری اور قائد میں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلین کیلئے فروعی اختلاف کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف متحد ہو کر صفیہ چیز ہو جائیں اور اتحاد بین اعملیت کا پرچم ملکہ بلند کریں۔ جس طرح حضرت حسینؓ نے اپنا سب کچھ لٹا کر اپنے نانا حضرت محمد ﷺ کے دین کو بچالیا۔ جو درس ہمیں کربلا کی سرزمین پر حضرت حسینؓ نے دیا اُس کو ہم سب اپنے لیے مشعل راہ بنالیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی فرمایا کہ
پڑھیں:
علامہ سید شاہ تراب الحق قادری ؒکا سالانہ عرس آج میمن مسجد میں ہو گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ دین کی ترویج و بقا ء کیلئے صحابہ کرام و اہل ِ بیت اطہار کا کردار و عمل اہل ایمان کیلئے نمونہ ہے ۔محرم الحرام کے آغاز میں خلیفہ دوئم حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ اور دس محرم نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین ؓ و رفقاء کربلا کی شہادت کے ایام ہیں۔انہوں نے جامع مسجد فاطمۃ الزہرہ قذافی ٹائون میںعظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام میں دینی محافل کی سیکیورٹی کیساتھ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں ۔