اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی پکی چھٹی کیلئے قانونی کارروائی زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کیوں کیا؟ نعرے کیوں لگائے؟ تقریر میں رکاوٹ کیوں کھڑی کی؟
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی پکی چھٹی کےلیے قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا گیا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی اور قانونی نکات پر غور کیا جارہا ہے۔
اسپیکر آفس نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کا بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی زیر غور آیا ہے۔
27 جون کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے باعث معطل کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ قاضی نادر
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اس وقت پنجاب بھر کے اضلاع میں پولیس انتطامیہ عزاداری کے منتظمین کو دھمکیاں دے رہی ہیں اور ایف آئی آر کاٹ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی اور ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مزید کہا کہ فورتھ شیڈول میں دہشتگردوں کو ڈالا جاتا ہے لیکن یہاں محب وطن شہریوں کو ڈالا جا رہا ہے، پنجاب میں اس وقت پولیس گردی عروج پر ہے۔چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر رستوں میں سبیلوں پر پابندی لگائی گئی ہے، لوگوں کو نظربند کیا جا رہا ہے، پیدل چلنے والوں کے خلاف جو فورس لگائی جا رہی ہے وہ حفاظت پر کیوں نہیں لگاتے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ جتنا شیعان حیدر کرار کو دبانے کی کوشش کی گئی اتنے ہی جذبے اور عقیدہ کے ساتھ عزاداری سید الشہداء اور جلوس میں شرکت کی اور حکومتی پابندیوں کے باوجود بھی عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام بھرپور انداز میں پہلے سے زیادہ کثیر تعداد میں اربعین کے جلوس میں شرکت ہوگی۔