مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان جنہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے بازی اور شدید احتجاج پر معطل کیا گیا تھا، اب اپنی رکنیت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں، کیونکہ اسپیکر آفس نے ان ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قانونی عمل کا آغاز کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر آفس نے اس معاملے پر پنجاب کے محکمہ قانون سے باضابطہ مشاورت شروع کردی ہے۔ اس مشاورت میں آئین و قانون کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی بنیاد مستحکم ہو۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر آفس کی جانب سے اس حوالے سے اعلیٰ عدالتوں کے سابقہ فیصلوں کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، جن میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف سنایا گیا فیصلہ بھی شامل ہے، اس فیصلے کو موجودہ صورتحال پر قانونی نظیر کے طور پر پرکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے مذکورہ 26 ارکان نے اسمبلی میں شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا تھا، جس پر اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت ان کی معطلی عمل میں لائی گئی تھی۔ اب اس معاملے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ان ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی کارروائی پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی رکنیت معطلی کی کارروائی محکمہ قانون مریم نواز مشاورت شروع نعرے بازی کی سزا وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی رکنیت معطلی کی کارروائی مریم نواز مشاورت شروع نعرے بازی کی سزا وی نیوز مریم نواز رہا ہے
پڑھیں:
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، فلٹریشن پلانٹس و بیوٹیفکیشن پر غور
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مثالی گاؤں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اب تک کی پیشرفت بھی پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، مرمت اور بحالی کے لیے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں واٹر پمپس لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
مریم نواز شریف نے لاہور شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کچھ منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں پنجاب بھر میں بیوٹیفکیشن کے 122 منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ لاہور ڈویژن کے51 منصوبے، راولپنڈی کے64،فیصل آباد کے37، ملتان کے 75، سرگودھا کے 45، گوجرانوالہ کے 64، ڈی جی خان کے 51، بہاولپور کے 61، گجرات 53، ساہیوال میں 49 منصوبوں کی تقسیم کی گئی ہے۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر عوامی شکایات کا سنجیدگی سے ازالہ کیا جائے گا اور فلٹریشن پلانٹس کے لیے ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ٹائم لائنز اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔