سپیکر نے 26 معطل پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے 26 معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سپیکر آفس نے صوبائی وزارت قانون سے مشاورت شروع کر دی ہے، اس کے علاوہ قانونی و آئینی نکات پر سینئر قانون دانوں سے بھی رائے لی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کے فیصلے کی خلاف ورزی کو بنیاد بنا کر ان ارکان کی رکنیت ختم کیے جانے کا کیس بنایا جارہا ہے، جس کے لیے سپیکر آفس نے عاشورہ کے بعد اس حوالے سے باضابطہ ریفرنس ارسال کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت معطل ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، سپیکر نے اس سلسلے میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ایک فیصلے کا بھی تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو طاقت سے محروم کرنے کے لیے 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ان کی برطرفی کی تیاری کرلی، ان کمیٹیوں میں سے چار پر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے، جس کے تحت انصر اقبال کو قائمہ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا، رائے مرتضیٰ اقبال کو پروفیشنل مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ کیا گیا ہے، ایم پی اے احسن علی جو سٹینڈنگ کمیٹی برائے کالونیز کے چیئرمین تھے ان کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، اس کے علاوہ صائمہ کنول کو قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی چیئرپرسن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے 26 اپوزیشن اراکین کو معطل کیا گیا جس کے نتیجے میں نا صرف اپوزیشن کی عددی قوت متاثر ہوئی بلکہ اسے آئینی طور پر اجلاس بلانے کے اختیار سے بھی محروم کر دیا گیا، اسمبلی قواعد کے تحت اپوزیشن کو اجلاس بلانے کے لیے 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں مگر معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79 فعال اراکین رہ گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی مجموعی تعداد 105 تھی جس میں سے اب معطلی کے بعد اکثریت فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہے، سپیکر نے ناصرف معطل اراکین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا بلکہ بعض کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا، 16 جون 2025ء کے بجٹ اجلاس کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر 10 اپوزیشن اراکین پر 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب اسمبلی دیا گیا کے لیے کر دیا کے بعد
پڑھیں:
معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں اور اس نے آپریشن سندور ٹو کا اشارہ دے دیا۔آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ دا پر لگا دیا۔
بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ ؛ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ؛ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگو اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگو آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے اٹلی؛ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی سفری پابندی ختم؛ طالبان وزیر خارجہ آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر جائیں گے حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم