پنجاب اسمبلی 4کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینوں کیخلاف عدم اعتماد کامیاب مزید ، 9کو بھی ہٹانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔ قائمہ کمیٹی برائے لٹریسی کے چیئرمین کے خلاف فیصل اکرم، لعل محمد، جعفر علی ہوچہ اور عمران جاوید نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، قائمہ کمیٹی برائے کالونیز کے چیئرمین کے خلاف نوید اسلم، غزالی سلیم بٹ، زکیہ خان اور عائشہ جاوید نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، قائمہ کمیٹی برائے سپیشل ایجوکیشن کے خلاف محمد یوسف، غضنفر عباس، عطیہ افتخار اور فیلبوس کرسٹوفر نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی بقیہ 9 قائمہ کمیٹیوں کا فیصلہ بھی جلد ہوگا، اپوزیشن کے چار چیئرمینوں برائے قائمہ کمیٹیز کو پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے فارغ کردیا گیا،پہلے سپیشل ایجوکیشن کی چیئر پرسن اپوزیشن رکن صائمہ کنول کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اپوزیشن کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے۔اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضی اقبال کو بھی چیئرمین شپ سے فارغ کردیا گیاہے۔پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال چیئرمین شپ سے فارغ ہو گئے۔پنجاب اسمبلی اپوزیشن رکن اور قائمہ کالونیزکمیٹی کے چیئرمین احسن علی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی،اس طرح وہ بھی چیئرمین کے عہدے سے فارغ ہو گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی برائے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی سٹینڈنگ کمیٹی پنجاب اسمبلی کے چیئرمین سے فارغ کے خلاف
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کامیاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائےمرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔
ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین کےالیکشن اب دوبارہ ہوں گے ۔
فیک نیوز واچ ڈاگ’’وائٹ پیپر ‘‘نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا، چشم کشا ء رپورٹ منظرعام پر آگئی
ذرائع کے مطابق 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پربھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اگلے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کےخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن بجھوادیا جائےگا۔
مزید :