کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تین تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کیلئے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈ میں

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا؛ نوٹیفکیشن جاری

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔

پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری  کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر حسن پرویز ، محمد علی لطیف بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ ا سکے علاوہ نواز شریف کے ذاتی معالج  ڈاکٹر عدنان خان بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال کا بورڈ آف گورنرز 3 سالہ مدت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
  • ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
  • پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا؛ نوٹیفکیشن جاری
  • بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
  • بیک وقت دو سرکاری عہدے رکھنے کا معاملہ‘ سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع
  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئرکراچی وسیم اخترکی ملاقات
  • بیک وقت دو سرکاری عہدے رکھنے کا معاملہ: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع
  • جسٹس ریٹائرڈ کوثر سلطانہ حسین ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کی وائس چانسلر مقرر
  • ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ضیاء القیوم مستعفی
  • کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اسپیشل فورس قائم