City 42:
2025-06-30@13:51:12 GMT

کراچی سے روانہ ہونیوالی متعدد پروازیں منسوخ  

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بانکوک تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے مسقط اومان ایئر کی پروازڈبلیو وائی 324 شامل ہیں۔

 کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی 306اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کراچی سے کی پرواز

پڑھیں:

ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا گیا

امرتسر سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر نے دوسرے مسافر سے بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کررہا تھا۔

ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے نے ایک مسافر کو دوسرے مسافر سے زبانی جھگڑا کرتے دیکھا، متاثرہ مسافر نے عملے کو اطلاع دی کہ مذکورہ شخص اسے گالیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے متاثرہ مسافر کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا گیا تاکہ لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ لینڈنگ کے بعد بدتمیزی کرنے والے مسافر کو دہلی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم مسافروں کے غیرمہذب رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتے ہیں۔ پرواز کے کپتان نے زمینی سیکیورٹی ٹیم کو بروقت اطلاع دی، جو طیارے کے پہنچنے پر موجود تھی اور متعلقہ مسافر کو مزید کارروائی کے لیے ان کے حوالے کر دیا گیا۔

ایئر لائن نے مزید کہاکہ مسافروں اور عملے کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات میں متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں 271 افراد کی ہلاکت، ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری، تادیبی کارروائی کا عندیہ

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی سفر کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور ہنگامہ خیز رویے سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ قوانین موجود ہیں۔ ان میں کسی بھی غیرمہذب مسافر کو ’نو فلائی لسٹ‘ میں شامل کرنے کے لیے انٹرنل انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایئرانڈیا پرواز مسافر لڑ پڑے وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری، فضائی ٹریفک بدستور متاثر
  • ایران اسرائیل جنگ بندی، مشہد سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
  • جاپان: ایئرپورٹ پر ریچھ کی موجودگی، 12 پروازیں منسوخ، پولیس اور شکاری متحرک
  • ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا گیا
  • جاپان میں بھالو کی ایئر پورٹ پر چہل قدمی، پروازوں کی آمد ورفت معطل
  • کراچی ایئر پورٹ پر ترکش ایئر لائن کا مسافر طیارہ اڑتے ہی پرندہ ٹکرا گیا
  • ائیر سیال کا کارنامہ، مدینہ جانیوالی پرواز 60 مسافروں ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ گئی
  • کراچی: 3 طیاروں کے ساتھ حادثات، طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا
  • کراچی ایئرپورٹ، یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے