ایران اسرائیل جنگ اور سیز فائر، 16 دن بعد مشہد سے پہلی پرواز کی کراچی آمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
مشہد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ اور پھر سیز فائر کے بعد ایران کے شہر مشہد سے ایران کی سرکاری ائیر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ایران ائیر کی پرواز آئی آر 816 ائیربس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی ہے۔
طیارے نے رات 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا جبکہ واپسی کی پرواز آئی آر 813 کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول تھی مگر پرواز 817 مشہد کے لیے ہی روانہ ہوئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سیز فائر ہوا، تب سے ایران کا فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا۔
ایران کے شہر مشہد سے 16 دن بعد یہ پہلی پرواز کراچی آئی ہے۔
کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی، تمام افراد بحفاظت ریسکیو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ
اکتوبر 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر نے 38کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی ایک سال میں برآمدی نمو کی شرح 17فیصد جبکہ زیرتبصرہ مہینے میں 5.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک ڈیٹا کے مطابق آئی ٹی برآمدات کی مالیت ستمبر 2025 میں 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی، جبکہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔
مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 20کروڑ ڈالر تھی۔ ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد بڑھی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 تا 50فیصد ہونے سے آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھا ہے جبکہ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہنے سے بھی کا برآمدکنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپی ممالک میں خدمات کا دائرہ وسیع کررہی ہیں۔