ٹرمپ نے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا مشروط اشارہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کے ایٹمی پروگرام، علاقائی صورتحال اور مستقبل کے ممکنہ معاہدوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران امن کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کرے تو امریکہ اقتصادی پابندیاں ختم کرنے پر غور کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے بجائے ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتے ہیں، جو عالمی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ ایٹمی طاقت کے حصول کی جانب پیش قدمی کی تو یہ اس کا ”آخری اقدام“ ہو گا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری طاقت کے حصول کے قریب پہنچ چکا تھا، لیکن ان کی انتظامیہ نے اس خواہش کو ”ختم“ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی عزائم کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور امریکہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے ابراہم اکارڈز (Abraham Accords) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں پہلے ہی کئی بہترین ممالک شامل ہو چکے ہیں، اور دیگر ممالک بھی اس میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل ہو کر علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، بصورت دیگر اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی فضا ایک بار پھر گہری ہو رہی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی
تہرن (ویب ڈیسک) ایران نے بھارتی شہریوں کو دی گئی ویزا فری انٹری کی سہولت واپس لے لی، نئی دلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے ایڈوائزری میں کہاہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں ویزہ فری انٹری کی سہولت 22 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوگی ۔ ان کیلئے ایران جانے سے پہلے ایڈوانس ویزا لینا لازمی ہوگا۔ ایران نے فضائی راستے سے آنے والے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان فروری دوہزار چوبیس میں کیا تھا۔