کراچی:

بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت 22 سالہ حکمت اللہ ولد عصمت اللہ اور 25 سالہ میسر کے نام سے کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے حکمت اللہ سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے واٹرٹینکر اور حادثے کا شکار گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا آبائی تعلق بلوچستان سے ہے ۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک

لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکیں وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں اُلٹ گئیں جس میں چار تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جب کہ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔

یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ روم میں اسی طرح کے مہلک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین ہلاکتوں سے رواں ماہ بحیرہ ایجیئن کے یونانی کنارے پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور پر دس ہو گئی ہے۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ لیسبوس کی کشتی سے سات افراد کو بچا لیا گیا جب کہ مزید 24 افراد جزیرے کے ساحل پر پائے گئے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جہاز میں سوار زیادہ تر سوڈانی تھے۔

لیسبوس، قریبی جزائر جیسے چیوس، کوس، لیروس اور ساموس کے ساتھ ترکی سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • نارتھ کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق
  • مدینہ منورہ کے قریب بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق
  • قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک
  • کراچی، قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار