ائر انڈیا آیندہ برس سے چین کے لیے پروازیں شروع کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ائرلائن نے کہا ہے کہ وہ فروری 2026 ء میں 6سال بعد نئی دہلی سے چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی ۔ ائر انڈیا کے مطابق وہ آیندہ سال کے آخر میں ممبئی شنگھائی روٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ چین کے گوانگزو بائیون بین الاقوامی ائرپورٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے 5سال سے زائد عرصے کا تعطل ختم ہوا اور دوطرفہ تناؤ میں محتاط نرمی کا اشارہ ملاتھا۔ ائر انڈیا نے ایک بیان میں کہاکہ شنگھائی کے لیے ائر انڈیا کی خدمات کی بحالی بھارت اور چین کے حالیہ سفارتی معاہدوں کے بعد ہوئی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کورنگی ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر کے قریب ٹریفک حادثے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات اور متوفی کی شناخت کے حوالے کوششیں کر رہی ہے ۔