مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کی شدت 5.5 بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی ذرائع نے نجی اخبار کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ضلع کے مختلف علاقوں، خصوصاً کنگری میں محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال موسیٰ خیل منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.

5 جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث متعدد کچے اور مٹی سے بنے مکانات کی دیواریں گر گئیں، جن سے جانی نقصان کا خطرہ مزید بڑھ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت جاری کی ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کچے مکانات سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم یا قریبی ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا

کراچی:

موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔

چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔

گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے
  • کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
  • فلپائن: زلزلے میں 72 افراد ہلاک، 20 ہزار زیادہ بے گھر
  • کراچی، کورنگی نمبر 4 میں نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، 7 افراد بحفاظت ریسکیو
  • بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • کراچی: بھتہ خور پھرسراٹھانےلگے، ملزمان کی بھتےکی پرچی دینےکےبعدفائرنگ، زیرتعمیرعمارت کاچوکیدار زخمی
  • ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک
  • فلپائن: 6.9 شدت کا زلزلہ‘عمارتیں زمین بوس‘ 69 افراد ہلاک