Jasarat News:
2025-10-04@23:34:07 GMT
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">