پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی موصول ہوگئی جس کے مطابق  لاہور، سمیت پنجاب کے دیگر  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ قصور اوکاڑہ شیخوپورہ مرید کے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔ 

 زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق  لاہور زلزلہ محور لاہورسے25 کلومیٹر دور ساؤتھ  تھا، لاہور میں زلزلے کی گہرائی ساڑھے 14 کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے پی ڈی ایم اے پنجاب کے

پڑھیں:

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکزژوب سے 40 کلو میٹر دور اور گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔تاہم فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ضلع سوات اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکزی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے‎
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • لاہور،شیخوپورہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • بلوچستان میں زلزلہ ؛ مکانات منہدم،5 افراد زخمی