لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہین جس کی ریکٹر سکیل پر شدت معلوم کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ور د کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاق کی بجلی بلوں میں اربوں کی کٹوتی، پنجاب و خیبرپختونخوا کا شدید احتجاج
سٹی42: وفاق کی جانب سے صوبوں کے بجلی بلوں میں براہ راست اربوں روپے کی کٹوتیوں پر پنجاب اور خیبرپختونخوا نے شدید احتجاج کیا ہے .
سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کے حصے سے 7 ارب 76 کروڑ روپے اور خیبرپختونخوا کے حصے سے 3 ارب 42 کروڑ روپے کاٹے گئے ہیں۔دونوں صوبوں نے ان بغیر مفاہمت کی گئی کٹوتیوں کو غیر مجاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل مالی منصوبہ بندی کو متاثر کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ 19 جون کا جاری کردہ کٹوتی آرڈر فوری واپس لیا جائے۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
صوبوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر این ایف سی حصے سے کوئی کٹوتی نہ کی جائے۔
محکمہ توانائی پنجاب نے وفاق سے بجلی واجبات اور بقایا جات کا مکمل حساب مانگنے پر زور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نیا بین الحکومتی ادائیگی فریم ورک قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے تنازعات سے بچا جا سکے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی کٹوتیاں نہ صرف سی سی آئی کے 2014 کے فیصلے بلکہ طے شدہ ایس او پیز کے بھی منافی ہیں۔دوسری جانب پنجاب کے محکمہ توانائی کا دعویٰ ہے کہ 32 ارب روپے کی بجلی ڈیوٹی کی مد میں بقایا جات تاحال صوبے کو منتقل نہیں کیے گئے۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی