Jasarat News:
2025-08-16@07:22:52 GMT

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.

8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکزژوب سے 40 کلو میٹر دور اور گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔تاہم فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ضلع سوات اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکزی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی ارر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 02ڈالر کی کمی سے 3ہزار 354ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ  فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 171روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 4ہزار 072روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کے اضافے سے 3ہزار 491روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • روس  میں 6 شدت کا زلزلہ
  • چین میں جاری 12ویں عالمی گیمز میں 6 نئے عالمی ریکارڈز بن گئے
  • پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ، غربت کی شرح 45 فیصد تک جا پہنچی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
  • جشن آزادی: کراچی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمیوں کا ریکارڈ قائم
  • یوم آزادی پر نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کا قوم کے نام پیغام
  • گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
  • یورپ کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکہ کی تنقید
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟