امریکی شہری نے لمبی ترین داڑھی کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے ایک شہری نے اپنی داڑھی کی چٹیا 3 فٹ 6 انچ لمبی کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
امریکی ریاست الاباما کے رہائشی روڈلف مارٹینو نے اپنی غیرمعمولی طور پر لمبی داڑھی کے باعث گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ روڈلف کی داڑھی کی لمبائی اس وقت تین فٹ اور چھ انچ ہے، جس کے بعد انہیں دنیا کی سب سے لمبی قدرتی داڑھی کے مالک زندہ شخص کا اعزاز حاصل ہوا۔
روڈلف کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے لیکن وہ 2015 میں برمنگھم منتقل ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ داڑھی بڑھانے کی ترغیب انہیں بھارت کے مذہبی گروہوں اور جمیکا کے راستافارینز سے ملی، جو روایتی طور پر لمبی داڑھی رکھنے کو اپنی شناخت سمجھتے ہیں، راستافارینز نے بھی یہ انداز دراصل بھارت ہی سے اپنایا تھا۔”
دلچسپ امر یہ ہے کہ روڈلف کی داڑھی کی موجودہ لمبائی دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی عورت سے بھی ایک فٹ زیادہ ہے۔ وہ اس داڑھی کو اپنی طاقت اور شخصیت کی علامت قرار دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ “جیسے درخت کی جڑیں، شاخیں اور پتے اس کی زندگی کی علامت ہوتے ہیں، ویسے ہی میرے لیے میرے بال اور داڑھی طاقت اور جڑوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔”
روڈلف اپنی داڑھی کی دیکھ بھال کے لیے خاص معمول اختیار کرتے ہیں۔ وہ ہر دو ہفتے بعد اسے دھوتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ خشک ہونے میں کم از کم دو سے تین دن لگ جاتے ہیں۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ داڑھی کٹوانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: داڑھی کی
پڑھیں:
نادرا نے لمبی لمبی قطاروں اور گھنٹوں انتظارکی اذیت سے جان چھڑادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر کے عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں نادرا دفاتر میں قطاروں میں لگ گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے دفاتر میں عوام الناس کو اپنی دستاویزات کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب شہریوں کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کی اذیت برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔ نادرا جو شہریوں کو پاک آئی ڈی کے ذریعہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اب اس نے ملک بھر میں عوام کو قطاروں اور انتظار سے بچانے کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
اب آپ پاکستان کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوں۔ اپنے قریبی نادرا سینٹر پر آنے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لیں اور انتظار کی تکلیف سے بچیں۔ کوئی بھی شہری گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لے کر مقررہ تاریخ پر دیے گئے وقت سے قبل نادرا دفتر جائے تو ان کی ترجیحی بنیادوں پر پروسیسنگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔