چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سینتیاگو: چلی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کوکیمبو کے علاقے میں آیا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے (earthquake) کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ ماضی میں یہ ملک زلزلے کے ہاتھوں کافی جانی اور مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔1960 کی دہائی میں آنے والے زلزلے میں تقریباً 1700 افراد جاںبحق جبکہ اربوں ڈالر مالیت کی املاک تباہ ہوئی تھیں۔
دوسری جانب حالیہ دنوں میں فلپائن میں زلزلے نے خوب تباہی مچائی ہے۔ 6.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
فلپائن: 6.9 شدت کا زلزلہ‘عمارتیں زمین بوس‘ 69 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-08-26
منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 69 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ رپورٹس کے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، باسکٹ بال میچ کے دوران ایک اسپورٹس کمپلیکس گر گیا، متاثرہ علاقے میں گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے سیبو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے دیگر علاقوں سے بھاری مشینری روانہ کی گئی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار کے مطابق کچھ علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی خدمات میں خلل پڑا ہے جس سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان روانہ کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔