پاک،امریکا بہتر تعلقات بڑی کامیابی، فوری فوائد کا امکان نہیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک، امریکا تعلقات میں بہتری بڑی کامیابی ہے تاہم اسے فوری فوائد ملنے کا امکان نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں دوسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے بہت سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، یوکرین کے صدرکے ساتھ ہونیوالا تماشا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
اس پس منظر میں 25 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہائوس کے دورے کے حوالے سے مبصرین متجسس تھے کہ ان کا استقبال کیسا ہوگا۔
صدر ٹرمپ جو ہر ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے اس مصروفیت کو بند دروازوں کے پیچھے رکھ کر بہت سے لوگوں کو حیران کردیا، رسمی بات چیت سے پہلے روایتی اوول آفس پریس کی دستیابی واضح طور پر غائب تھی۔
اس کے بجائے وائٹ ہائوس نے صرف ایک مختصر وڈیو کلپ اور چند تصاویرجاری کیں جن سے ملاقات کے حوالے سے محدود معلومات ہی ملتی ہیں۔
ان تصاویر اور سرکاری اعلان سے ملاقات خوشگوار اور تعمیری دکھائی دی، جو ٹرمپ کے معمول کے جارحانہ انداز کے بالکل برعکس تھی، اس ملاقات نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بھی ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کی۔
ٹرمپ کی وائٹ ہائؤس میں واپسی سے پہلے، زیادہ تر ماہرین پاک، امریکا تعلقات کے حوالے سے زیادہ پرامید نہیں تھے لیکن ان کے یہ تجزیے غلط ثابت ہوئے۔
جب وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تو یہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے حوالے سے
پڑھیں:
پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چین کے سفیر نے ملاقات کے دوران محسن نقوی سے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔