ٹرمپ کل وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریںگے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہو گی۔
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔
ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنی سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پوسٹ میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص ہونے والا ہے، سب تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کو ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے جمعے کو کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری غزہ پر ڈیل ہو جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔