اقوام متحدہ نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے منسلک 158 عالمی کمپنیوں کی نشاندہی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
نیویارک: اقوام متحدہ نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں سرگرم کمپنیوں کا نیا ڈیٹا بیس جاری کر دیا ہے، جس میں 11 ممالک کی 158 فرمز شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی پالیسی ’’جنگی جرم‘‘ کے زمرے میں آتی ہے۔ اس فہرست میں ایئربی این بی، بُکنگ ڈاٹ کام، موٹرولا سلوشنز اور ٹرِپ ایڈوائزر جیسی عالمی کمپنیاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر کمپنیاں اسرائیل میں ہیں، جبکہ دیگر کا تعلق امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی، چین، اسپین، پرتگال، لکسمبرگ اور نیدرلینڈز سے ہے۔ نئی فہرست میں 68 مزید کمپنیاں شامل کی گئی ہیں جبکہ 7 کو نکال دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے باعث انسانی حقوق پر پڑنے والے منفی اثرات کا ازالہ کریں اور شفاف اقدامات اختیار کریں۔
یہ ڈیٹا بیس سب سے پہلے 2020 میں تیار کیا گیا تھا، جب انسانی حقوق کونسل نے قرارداد منظور کی تھی کہ ایسی کمپنیوں کی نشاندہی کی جائے جو تعمیرات، نگرانی، انہدام یا زرعی زمین کی تباہی جیسی سرگرمیوں سے منسلک ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔