امریکی قونصل خانے کی شکایت پر خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (ترمیمی 2025) کی دفعات 3، 4 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمیٰ مصطفیٰ رہائشی ویلنشیا ٹاؤن لاہور اور محمد شبیر رہائشی شرقی کالونی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں ملزمان پر منظم انداز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
تحقیقات کے دوران مزید دو مفرور ملزمان کے نام بھی سامنے آئے ہیں، جن میں کرن فیصل اور اسفند شاہ شامل ہیں۔ یہ دونوں لاہور میں قائم ٹریول ایجنسی و کنسلٹنسی مسرز دنیا وائز انٹرنیشنل کے مالک / شریک مالک ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق دونوں مفرور ملزمان مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے اس کاروبار میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اورتفتیش کے دوران انکا کردار مزید واضح کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق وہ افراد جنہیں بیرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا، انہیں قانون کے تحت متاثرین قرار دے کر رہا کردیا گیا ہے۔
تحقیقات کو مزید وسعت دی جارہی ہے تاکہ اس پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے جو غیر ملکی ملازمت اور کنسلٹنسی کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو شکار بنا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنیکی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا ریجنل آفس پشاور سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے پشاور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا ریجنل آفس پشاور سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ گرفتار ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش ہو کر جعلسازی میں کردار ادا کیا۔ ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کرکے صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔