20 سال تک بیٹی کی لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھنے والی جاپانی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپان میں پولیس نے جمعرات کو ایک 75 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر اقبالِ جرم کیا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش کو دو دہائیوں سے ڈیپ فریزر میں رکھا ہوا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق منگل کو شمال مشرقی ٹوکیو کے علاقے ایباراکی میں کیکو موری کے گھر سے ایک بالغ خاتون کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کیکو موری نے کہا کہ یہ ان کی بیٹی ماکیکو ہے، جس کی پیدائش 1975 میں ہوئی تھی اور اگر زندہ ہوتی تو اس کی عمر 49 یا 50 برس ہوتی، انہوں نے مزید کہا کہ لاش گلنے سڑنے کے مراحل میں تھی اور وجۂ موت جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
موری منگل کو ایک رشتہ دار کے ساتھ پولیس کے پاس گئی اور بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش فریزر میں رکھی ہوئی ہے، جب تفتیش کار موری کے ہمراہ گھر پہنچے تو انہوں نے لاش کو فریزر کے اندر الٹا گھٹنوں کے بل جھکے ہوئے پایا۔
پولیس نے موری کو لاش کو ٹھکانے لگانے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے، اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ لاش کی بدبو پورے گھر میں پھیل رہی تھی اس لیے اس نے فریزر خریدا اور بیٹی کی لاش اس میں رکھ دی۔
پولیس کے مطابق موری کے کئی بچے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ان میں سے کسی نے ماکیکو کے بارے میں کیا بیان دیا، مزید یہ کہ وہ اپنے شوہر کی حالیہ وفات (اس ماہ کے شروع میں) کے بعد اکیلی رہ رہی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیٹی کی لاش لاش کو
پڑھیں:
کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے صدر کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسگلنگ میں ملوث غیر قانونی ایجنٹ کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم دانیال ریان الحرمین کے نام سے غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمرے ویزے کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہا تھا، اس کے قبضے سے 9 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔