کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ڈرامائی موڑ، ٹی ایل پی امیدوار کامیاب قرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیران کن موڑ اس وقت سامنے آیا جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا، اس نتیجے نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کی کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کردیا، جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔
اس اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ 3 ہزار 801 جبکہ ٹی ایل پی امیدوار محمد علی جہانگیری کے ووٹ صرف 1 ہزار 787 بتائے گئے تھےتاہم دوبارہ گنتی کے دوران انکشاف ہوا کہ شہنیلا عامر کے اصل ووٹ صرف 1 ہزار 600 نکلے، جو ابتدائی اعلان کردہ تعداد سے نصف سے بھی کم تھے۔ یوں سرکاری فارم 14 کے مطابق محمد علی جہانگیری نے 1 ہزار 787 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار دوسرے نمبر پر رہیں۔
دوبارہ گنتی کا عمل 12 پولنگ اسٹیشنز پر مکمل کیا گیا۔ ان میں سے 7 پولنگ اسٹیشن ٹی ایل پی اور 5 پولنگ اسٹیشن پیپلز پارٹی کی درخواست پر کھولے گئے تھے۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد نتیجہ تبدیل ہوگیا اور ٹی ایل پی امیدوار کی فتح کا اعلان کیا گیا۔
اس ڈرامائی الٹ پھیر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور انتخابی شفافیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں، نتائج میں اس قدر بڑا فرق سامنے آنا انتخابی عمل میں سنگین خامیوں کا عکاس ہے، جس پر شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دوبارہ گنتی پیپلز پارٹی شہنیلا عامر ٹی ایل پی
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید :